اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی پہلی مجلس عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا، جس میں ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں اراکین عمومی سے ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

یوم ولات مہدیِ دوراںؑ، لاہور میں ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے۔ ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ لاہور کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور معروف سماجی شخصیت سہیل رضوی نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے زیراہتمام نئے ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ (ہنرمند جوان) کے عنوان سے افتتاح کر دیا گیا۔ جس کی باقاعدہ تقریب لاہور میں علامہ اقبال ٹاون کے نیلم بلاک کی مسجد و امام بارگاہ شاہ خراسانؑ ریزہ نجف میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے۔ ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ لاہور کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور معروف سماجی شخصیت سہیل رضوی نے جوانوں سے خطاب کیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم کا حصول وقت کی ضرورت ہے، نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 
مرکزی کوارڈینیٹر خطباء و ذاکرین ونگ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے اختتامی دعائے خیر کرائی۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسین زیدی، علامہ سید امتیاز حسین کاظمی، معروف کاروباری شخصیت توقیر شاہ، ذاکر اہلبیت ذوہیب علی ہمدانی، علامہ ناصرعباس جوئیہ، علامہ غلام عباس شیرازی، علامہ بشیر رضوی، مولانا ظہیر کربلائی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان، نقی حیدر صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن، اخلاق حسین جعفری، آفتاب علی ہاشمی کے علاوہ وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی پریس کلب کے صدرسیکرٹری و مجلس عاملہ کااظہارتعزیت
  • ٹھٹھہ کے سینئر صحافی کو پولیس کی دھمکیاں ،صحافیوں کا مذمتی اجلاس
  • مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی مجلس عاملہ کا سالانہ اجلاس
  • میرپورخاص، ڈاکٹرشاہنواز کیس میں پیش کیے گئے چالان مسترد
  • مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
  • گلگت، مرکزی انجمن امامیہ نے دیامر ڈیم متاثرین کی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا
  • یوم ولات مہدیِ دوراںؑ، لاہور میں ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح
  • قاسم آباد سے ملبے اور گندگی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے
  • گلگت، اسماعیلی کمیونٹی کے قائدین کی مرکز امامیہ آمد
  • گلگت، اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی مرکز امامیہ آمد، امام مہدی (عج) کی ولادت کی مبارکباد