اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔ اس کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل جبکہ غلام مصطفیٰ ملک کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سینیٹر اور سفیر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ غلام مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ دو وفاقی وزارتوں، اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دیگر اراکین میں طارق حسن شامل ہیں، جو پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی اور دو مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر رہ چکے ہیں۔ انتخاب خان چمکنی ایک ممتاز قانون دان ہیں اور خیبرپختونخوا کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر رحیم اعوان بھی معروف قانون دان ہیں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکریٹری اور جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا مقصد ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اور نیشنل ڈائیلاگ کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔

یہ کمیٹی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو قومی مسائل پر یکجا ہونے کے لیے آمادہ کرنے میں بھی کردار ادا کرے گی۔ بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کے لیے عملی تجاویز مرتب کی جائیں گی، تاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا سکے۔

پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کے لیے بھی مؤثر اقدامات تجویز کرے گی۔ کمیٹی کا بنیادی ہدف ملک میں سیاسی استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے، تاکہ تمام سیاسی قوتیں ملکی مفاد کے لیے یکجا ہو کر کام کر سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چکے ہیں کے لیے کرے گی

پڑھیں:

سفار تخانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک ،کمیٹی کا پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:   وزیراعظم محمدشہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قائم کردہ خصوصی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوا   داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانوں کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا   متعلقہ وزارتوں نے پاکستانی سفارت خانوں میں اپنے افسران اور عملے کی تعداد اور ذمہ داریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ذیلی کمیٹینے آئندہ ہفتے سے ایک ایک پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذیلی کمیٹی متعلقہ پاکستانی سفیروں سے تجاویز بھی حاصل کرے گی ۔ پاکستانی سفیر ورچوئل لنک کے ذریعے اِجلاس میں شریک ہوں گے ۔آئندہ اجلاسوں میں پاکستانی سفارت خانوں کو درپیش مسائل، بجٹ، افرادی قوت اور ذمہ داریوں کی انجام دہی سمیت دیگر امور پر غور ہوگا ۔ ذیلی کمیٹی جامع تجاویز تیار کرکے اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ’ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ‘ کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی ۔ پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی نے 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے اور انہیں فعال بنانے کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سفار تخانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک ،کمیٹی کا پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی جانب سے سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم
  • سفارتخانوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم، پہلا اجلاس آج ہو گا 
  • سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، خصوصی کمیٹی قائم
  • بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی
  • ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
  • قائدین جماعت اسلامی کیخلاف مقدمات بلاجواز ہیں‘محمد یوسف
  • وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت تجاوزات کیخلاف قائم کمیٹی کا اجلاس
  • فواد چودھری نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دیدیا