“اسپنرز کی فوج کیوں منتخب کی” ایشون کا سلیکشن کمیٹی سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے چیمپئینز ٹرافی میں اسپنرز کی فوج منتخب کرنے پر حیرانگی کا انکشاف کردیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپنر روی چندران ایشون نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں 5 اسپنرز کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ان کی وجہ اہم بیٹر یشسوی جیسوال کو ہمیں اسکواڈ سے باہر کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اور اسکواڈ میں کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی، رویندرا جڈیجا اور واشنگٹن سندر کوشامل کیا گیا، اتنے زیادہ اسپنرز کیا موثر ثابت ہوں گے یا ہمیں بیٹنگ سے میچ جیتنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی؟۔
ایشون نے کہا کہ 2 لیفٹ آرم اسپنرز بہترین آل راؤنڈر ہیں، اس لیے اکشرپٹیل اور جڈیجا تو کھیلیں گے، اسی طرح پیس اٹیک میں ہاردک پانڈیا بھی الیون کا حصہ ہوں گے، اس صورت میں اگر آپ نے ورون چکرورتی کو بھی کھلایا تو پھر الیون سے ایک پیسر ڈراپ کرنا ہوگا، ورنہ ہاردک کی جگہ کون آئے گا؟۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپنرز کی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ احسان للہ کو ٹیم زلمی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں ہے۔ احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں۔ ان کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کو پشاور زلمی نے سپلیمینٹری پک میں اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔