جب تک نوجوان کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی:آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نےپاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنے والے سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے،جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک افواج کبھی نہیں ہارے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں،ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے ، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں،یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں،یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے ۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،ہمیں اپنے مذہب،تہذیب اور روایات پر فخر ہے، خوارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کرسکتے ہیں ، اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیئے ہیں،خوارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں؟ اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیئے ہیں، اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا،گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی، ہمیں ا پنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے غیور خیبر پختونخوا ہ اور بلوچستان کے غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کھڑے ہیں
پڑھیں:
بیٹے کی ہاؤسنگ سکیم اور اکاؤ نٹ میں 49ارب روپے کی موجودگی کی افواہوں پر مولانا طارق جمیل کی وضاحت آگئی
فیصل آباد (آئی این پی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے واضح کیا ہے کہ میرے بیٹے کی نہ تو کوئی ہاوسنگ سکیم نہیں اور نہ ہی میرے اکاونٹ میں 49ارب موجود ہیں،جس نے تحقیق کرنی ہے میرے دروازے کھلے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر بینک اکاونٹ میں اربوں موجود ہونے کی خبریں چلنے پر اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ یہ دونوں چیزیں بہت ہی غلط پھیلائی جا رہی ہیں۔میں صرف ان دو چیزوں پر اپنی صفائی پیش کرنا چاہتا تھا۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں ایک کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں۔اللہ تعالی نے ایک بھرم بنایا ہوا ہے لیکن کروڑوں روپے کبھی میرے پاس نہیں آئے۔
پیپلزپارٹی اور حکومت میں کشیدگی میں اضافہ، پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ(ن ) کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ
ان کاکہناتھاکہ مجھے اللہ کے راستے میں چلتے ہوئے 52 سال ہوگئے لیکن کبھی اس طرح کے حرام مال کی طرف نہیں گیااور نہ ہی اپنے بچوں کو حرام کی کبھی ترغیب دی ہے اپنے بچوں کو ہمیشہ حلال رزق کمانے کی تلقین کی ہے۔اگر میں نے یہی کام کرنا تھا تو میری 52 سال کی محنت تو صفر ہوگئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری باتوں سے ہزاروں لوگ ایمان لائے اور غیر مسلموں نے کلمہ پڑھا۔ 6 براعظموں میں اللہ میری آواز پہنچا رہا ہے۔میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا کہ اس طرح کا کام کرسکتا ہوں۔ا پنے بچوں کو کبھی کوئی غلط لقمہ نہیں کھلایا اور نہ ہی کبھی غیرقانونی طریقے سے پیسہ بنایا ہے۔
بی واے ڈی اور پی ایس ایل کے درمیان پارٹنرشپ معاہدہ ہو گیا
مولانا طارق جمیل کا یہ بھی کہنا تھاکہ حسد کرنے والوں کی زبان کون بند کرسکتا ہے؟ جب سے اس راستے پر چلا ہوں کبھی زندگی میں جھوٹ نہیں بولا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پہلے بھی میرے بارے میں خبر چلی کہ میرے اکاونٹ میں 50 ارب روپے موجود ہیں اور اب پھر کہا جا رہا ہے کہ میرے اکاونٹ میں 49 ارب روپے موجود ہیں۔میرے سارے اکا?نٹ سب کے سامنے ہے۔میرے گھرکے دروازے کھلے ہیں جس نے جو بھی تحقیقات کرنی ہیں آکر کر لے۔
مزید :