کراچی:

سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی عمارت کی چار دیواری میں جا گھسا ، ملبہ گرنے سے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ، حادثے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو بنانے والے شہری کے ہمراہ فلیٹ کے مکین بھی تھے اور وہ یہ بتا رہے تھے کہ ٹینکر مافیا کو اب کچھ نہیں ملا تو وہ دیواروں میں بھی گھسنے لگے ہیں ، نہ مال محفوظ ہے اور نہ ہی جان محفوظ ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح سخی حسن ہائیڈریٹ کے قریب کے ڈی اے فلیٹس سینٹرل ویو اپارٹمنٹ کی چار دیواری میں واٹر ٹینکر گھس گیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ دیگر 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مبینہ طور پر نہ لائسنس ہوتا ہے، نہ ہی پرمٹ اور نہ ہی بریک لگاتے ہیں، ان کو کون لگام دے گا ، قانون پر کون عملدرآمد کرائے گا۔

حادثے سے متعلق ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب واٹر ٹینکر رہائشی عمارت کی چار دیواری کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور ہفتے کی صبح ڈرایئور ٹینکر ریورس کرنے کے بجائے آگے لے گیا جو رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا اور ملبہ اندر کھڑی گاڑیوں پر گر گیا تاہم واٹر ٹینکر کے مالک اور گاڑی کے مالکان کے درمیان تصفیہ ہوگیا اور گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائےگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر

پڑھیں:

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد, ویڈیو وائرل

پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں ۔ اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی رٹی سخت کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہری نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کو گا لیاں دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میک اپ آرٹسٹ کیساتھ اداکارہ صبا قمر کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی
  • پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد, ویڈیو وائرل
  • میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ انتہائی بے تکلفی ،صبا قمر کو وائرل ویڈیو پر شدیدتنقید کا سامنا
  • صبا قمر کو میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز جلا دیئے۔
  • حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی
  • کراچی میں واٹر ٹینکر سے کچل کر ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو جلا دیا
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور جان لے لی
  • مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی