محسن نقوی سے امریکی ایلچی کی ملاقات، پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف عالمی اتحاد بنانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکہ کی قائم مقام سفیرسے ملاقات میں عسکریت پسندوں کے تشدد کے خلاف عالمی اتحاد پر زور دیا ہے۔
امریکی قانون سازوں کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقاتیں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھیں۔
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کے دوران عسکریت پسندوں کے تشدد کو ایک بین الاقوامی چیلنج قرار دیتے ہوئے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا۔
لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے
محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
امریکہ کی چارج ڈی افئیر ز نٹالی بیکر نے سفیر ڈونالڈ بلوم کی روانگی کے بعد جنوری میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں سفیر کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ یہ ذمہ داری عارضی نوعیت کی ہے، جب تک کہ نئے سفیر کی تصدیق نہیں ہو جاتی، تب تک نٹالی بیکر امریکہ کے سفیر کی تمام ذمہ داریاں بھی ادا کریں گی جن میں پاکستانی حکام کے ساتھ دو طرفہ امور پر مصروفیت بھی شامل ہے ۔
"دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اور عالمی برادری کو اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،"محسن نقوی نے نٹالی بیکر کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا۔
انہوں نے اپنے حالیہ سرکاری دورہ امریکہ کا بھی ذکر کیا جو اس ماہ کے شروع میں ہوا تھا۔ اس دورے میں دوطرفہ تعاون، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور سیکورٹی خدشات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی مثبت تھیں۔ "بات چیت میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔"
پاکستان اور امریکہ نے تاریخی طور پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون کیا ہے، دونوں فریقوں نےباہمی انٹیلی جنس شیئرنگ سپورٹ سے فائدہ اٹھایا ہے۔
ابھی حال ہی میں، امریکہ نے بارہا پاکستان کے سیکورٹی خدشات کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر جب کہ اسلام آباد افغانستان سے سرحد پار حملوں پر عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے تشدد کا سامنا کنا پڑا ہے -
محسن نقوی نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے نٹالی بیکر کو اسلام آباد میں آنے والے موسم بہار کے تہوار کی سرکاری تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے اسلام آباد کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
امریکہ پروازوں کی بحالی کا مشن , امریکی جائزہ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی
(سعید احمد سعید )پاکستان سول ایوی ایشن کا یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد امریکہ پروازوں کی بحالی کا مشن،امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمسٹریشن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ایف اے اے ٹیم کا دورہ پاکستان مارچ میں شیڈول، ٹیم پاکستانی ائیرلائینز کی پسنجر اور کارگو فلائیٹ کی بحالی کا جائزہ لے گئی۔
ایف اے اے ٹیم مختلف ائیرپورٹس، ائیرلائینز ، سکیورٹی اور کارگو کے مخلتف حصوں کا تفصیلی جائزہ لے گئی۔
صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پاکستانی شعبہ ہوا بازی انتظامیہ امریکہ پروازوں کی بحالی کے لیے پرامیدہے، پاکستان ایوی ایشن نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔