راجپال یادیو نے کن پاکستانی اداکاروں کو فن کا بادشاہ قرار دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔
بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے اسٹار تھے، انہوں نے معین اختر کے پروگرام ’لوز ٹاک‘ کو بھی سراہا۔
پاکستان کے پسندیدہ شہر کے بارے میں سوال پر انہوں کہا کہ مجھے لاہور بہت اچھا لگتا ہے اور میں پشاور شہر بھی دیکھنے کی خواہش رکھتا ہوں۔
راجپال یادیو کا پاکستان مخالف فلموں کے سوال پر کہنا ہے کہ یہ ایک حساس سوال ہے، ہم ہر سال تقریباً 500 فلمیں بناتے ہیں جن میں کچھ انٹرٹینمنٹ اور کچھ ایکشن فلمز ہوتی ہیں لیکن ان 500 فلموں میں سے صرف 2 فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو تاریخ یا تنازع پر مبنی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس میں پاکستان یا بھارت دونوں کے جذبات مجروح ہوں تو میں ایسی فلموں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
راجپال یادیو نے اپنے حالیہ پروجیکٹس کے بارے میں بتایا کہ وہ فلم ’بھوت بنگلہ‘ میں کام کر رہے ہیں اور تصدیق کی کہ فلم ’ہیرا پھیری 3‘ بھی بننے جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راجپال یادیو عمر شریف کہا کہ
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل 2025) ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیے جانے کی لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔(جاری ہے)
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک ورکشاپ میں کام کرنے والے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ پاکستانی مزدور ہفتہ کی صبح کو ورکشاپ میں کام میں مصروف تھے جب انہیں وہاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں میں سے 5 کی شناخت کر لی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جن 5 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی، ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔