2025-04-17@06:21:59 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«راجپال یادیو»:
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو بھی پاکستانی لیجنڈز عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ راجپال یادیو نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران عمر شریف اور معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکار اپنے فن کے بادشاہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمر شریف اور معین اختر اپنی بے مثال تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے اسکرین پر ایسی شاندار پرفارمنس دیتے تھے کہ صارفین سحر میں گرفتار ہو جاتے تھے اور ایک لمحے کے لیے بھی اسکرین نہیں چھوڑ تے تھے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ ہم عمر شریف کی آڈیو کیسٹ سنتے تھے، کیونکہ وہ قدرتی طور پر تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال اور ایک بڑے...
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کےایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی...
بھارتی کامیڈین اداکار راجپال یادیو کا قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال ان چار مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ دیگر متاثرہ افراد میں کامیڈین کپل شرما، اداکارہ سوگندھا مشرا، اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا شامل ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، اور نہ ہی ان شخصیات نے اس بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔ تاہم راج پال یادیو نے خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ معاملہ ممبئی پولیس کے سپرد کر دیا ہے اور اس پر مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔ ایک...
ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔ کامیڈین...
معروف بھارتی اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔ راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ راجپال یادو کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ راجپال یادیو نے اس پر مزید تبصرے...
کراچی (نیوز ڈیسک) گھروں میں مرغیاں پالنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا تاہم مرغیاں پالنا قانونی یا غیر قانونی؟ معمہ حل نا ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں گھروں میں مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ خاتون کی درخواست پرسی بی سی کےوکیل نے تحریری جواب جمع کرادیا، جس میں کہا کہ گھرمیں مرغیاں پالنے یا چڑیا گھر بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، پڑوسیوں نے گھر میں 3 بلیوں کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ وکیل جہانگیر آغا کا کہنا تھا کہ سی بی سی کے پاس بلیاں پکڑنے کا اختیار نہیں، جس پر عدالت نے پولیس سے بلیوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ 3 ہفتوں میں طلب کرلی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ...