یو ایس ایڈ کا خاتمہ: تنقیدی رپورٹ کے بعد انسپکٹر جنرل پال مارٹن برطرف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کے
ایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی عملے کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینٹ مورس نے ای میل کے ذریعے مارٹن کو فیصلے کی اطلاع دی۔ ای میل کی ایک نقل کے مطابق مورس نے مارٹن کو بتایا کہ یو ایس ایڈ کے انسپکٹر جنرل کے طور پر ان کا عہدہ فوری نفاذ کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔ فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور وائٹ ہائوس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔علاوہ ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی اداروں کی ڈاون سائزنگ کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں اس حوالے سے صدارتی حکم نامے پر دستخط کے موقع پر صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک بھی موجود تھے۔صدارتی حکم نامے کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں سے چار ملازمین کی فراغت پر ایک سے زائد ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ایگزیکٹو آرڈر میں امیگریشن، قانون کے نفاذ اور عوامی تحفظ کے اداروں کو اس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسپکٹر جنرل یو ایس ایڈ مارٹن کو کے مطابق دیا گیا
پڑھیں:
قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی
سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔ دو روز قبل قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے تھے۔ حارث رؤف کے پی سی بی نے فوری طور پر مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے، اب ان کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق پیسر کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں کھچاؤ آیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک مکمل صحتیاب ہو جائیں گے اور میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔