Al Qamar Online:
2025-02-19@06:05:17 GMT

ضلع کرم میں 98 بنکرز مسمار، طویل خندق بھی بند کر دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ضلع کرم میں 98 بنکرز مسمار، طویل خندق بھی بند کر دی گئی

لوئر کرم: کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں مجوعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔

ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائیدار اور دیرپا امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں اور اس سلسلے میں لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ ان علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز کو مسمار کیا جاچکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 48 بڑے بنکرز کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کیا گیا جبکہ 50 چھوٹے اور جنگوں میں استعمال ہونے والے بنکرز کو بھاری مشینری کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں جاری کاروائی کے دوران 1725 فٹ طویل خندق کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے بند کر دیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق مینگک اور جینداڑی میں فریقین کی جانب سے رات گئے ایک دوسرے کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ چکی ہے، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز علاقے میں موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: لوئر کرم بنکرز کو

پڑھیں:

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کے استعفے کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی 18 تا 19 فروری جمع ہوں گے، کاغذات نامدگی کی جانچ پڑتال 22 فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیش نے کہا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 فروری کو جاری ہوگی، پولنگ بلوچستان اسمبلی کے ہال میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی کے حکومت کا لوئر کرم میں گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراور بگن خالی کرانے کافیصلہ
  • لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری
  • ضلع کرم میں تباہ شدہ بگن بازار کی بحالی کا تخمینہ 48 کروڑ روپے، خیبرپختونخوا کابینہ کو بریفنگ
  • وادی نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاری
  • پشاور میں سنیما گھروں کی دم توڑتی روایت، سکھ خاندان کی نشانی تاریخی ناز سنیما گھر مسمار
  • کرم: بالش خیل اور خار کلی میں مزید 5 بنکرز مسمار
  • مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ، پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا
  • طویل خشک سالی، راولپنڈی میں پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری