2025-01-22@00:51:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2188
«حکم نامے پر بھی دستخط»:
(نئی خبر)
القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے۔اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 190ملین پاونڈ کو بنیاد بنا کر حکومت کی جانب سے بڑی یلغار ہوئی، حقیقت پہلے بھی واضح تھی، اب بھی کھل کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں 190ملین پاونڈ فیصلے کو چیلنج کریں گے، ہم سوچ وفکر کی بنیاد پر لڑیں گے،ہم قانون کی جنگ بھی لڑیں گے اور اخلاق کی بھی۔مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک...
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نے پیر اورمنگل کے روز بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا، یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیزایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں،اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ننگراج کے مطابق احتجاج کے دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین بحرانوں اور حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں پر شدید تشویش ہے، اعلیٰ تعلیم کا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس) کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں کیس کے فیصلے کے بعد سیاسی اور قانونی آپشنز پر غور کیا گیا۔ فیصلہ دینے والے جج کے کنڈکٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کے فیصلے میں بہت قانونی سقم ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر...
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں سید قیام نظامی مرحوم کی تصنیف کردہ کتاب کی تقریب اجراء کا انعقاد کیا گیا۔ چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ تاریخ پاکستان ایک بہترین کتاب ہے جس میں برصغیر کی پوری تاریخ اکھٹی کی گئی ہے۔ صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور ممتاز دانشور ڈاکٹر اقبال محسن نے کہا کہ ہم ناامیدی میں نہیں جی سکتے۔ سرسید احمد خان اور قائداعظم دونوں قوم سے مایوس ہوگئے تھے اور کنارہ کشی اختیار کرلی تھی مگر بعد میں یہی دنوں شخصیات انقلابی تبدیلی لے کر آئیں۔۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد جب پہلی فلائیٹ پاکستان میں اتری تو ہم سوچ رہے تھے کہ لوگ جہاز سے اتر کر پاکستان...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو پولیس کی ملی بھگت سے ان سے 15،15 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ایک خواجہ سرا نے کہا کہ گُرو بھتہ خوری بند کریں، 15 سال سے یہی ہو رہا ہے، اب برادشت کی حد ختم ہوگئی ہے۔ایک مزید خواجہ سرا نے بھی اسی طرح کا الزام عائد کرتے ہوئے گُرو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی کوششوں سے غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ پندرہ ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے جاری جنگ میں جس فائر بندی پر عمل درآمد آج اتوار 19 دسمبر کی صبح عالمی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے اور مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا، وہ سیزفائر ڈیل بروقت نافذ نہ ہو سکی۔ اسرائیلی حکومت کا اصرار تھا کہ پہلے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس اپنے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست مہیا کرے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کا کہنا تھا کہ جب تک حماس یہ فہرست مہیا نہیں کرتی، تب تک...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔ عظمیٰ بخاری خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کیک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، جو شخص سر سے پاؤں تک...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ان اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے جنھیں آج کسی وقت رہا کیا جائے گا۔ عالمی رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمد ہونا تھا تاہم اسرائیل آخری لمحے تک جارحیت سے باز نہ آیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے آج رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری نہ کرنے کا بہانہ تراشتے ہوئے حملے جاری رکھے۔ تازہ ترین پیشرفت میں حماس نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیئے جنھیں آج کسی بھی وقت ریڈ کراس کے ذریعے رہا کردیا جائے گا۔ اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے انھیں حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کے نام...
پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں متھیرا اور وینا ملک کی جانب سے ٹی وی شو میں ذو معنی جملوں کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں میزبان متھیرا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ناراض صارفین نے پیمرا سے مذکورہ پروگرام پر پابندی کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔ اداکارہ وینا ملک حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں جس کی میزبانی متھیرا کررہی تھی۔ وینا نے اس پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر بھی کھل کر بات کی۔ تاہم اسی پروگرام کے ایک حصے میں میزبان اور مہمان کے درمیان ہونے والی ذومعنی گفتگو نے سوشل...
ویسٹ انڈیز کو ملتان میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے اسٹار آف اسپنر ساجد خان کی ایک خواہش بھی پوری کردی ہے۔ ساجد خان نے اس خواہش کا اظہار ہفتے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں دوران گفتگو ایک صحافی نے ساجد خان سے سوال کیا تھا کہ جب آپ بیٹنگ کررہے تھے تو ویسٹ انڈیز کے بولر کیون سنکلیئر نے بھی آپ کا اسٹائل اپنایا، آپ کی ان سے کیا گفتگو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) پاکستانی سیاحت پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سیاحت شہریوں کو ایک خاص لطف فراہم کرتی ہے۔ شدید سردی میں گھری وادیوں میں برفباری کے لائیو مناظر کو دیکھنا، سیاحوں کے لیے ہمیشہ سے مسحور کن رہا ہے۔ ایک سیاح ڈاکٹر ماجد علی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستان میں بہت سے ایسے تفریحی مقامات ہیں جو سردیوں میں سیاحت کے لیے مشہور ہیں۔''ان میں سوات (مالم جبہ)، مری اور گلیات (نتھیا گلی، ایوبیہ اور بھوربن وغیرہ ) سردیوں میں برفباری کے لیے مشہور ہیں۔ اسی طرح شمالی علاقہ جات میں ہنزہ، سکردو، اور چترال کے علاقے بھی سردیوں کی سیاحت کا اہم...
اسلام ٹائمز: آج پاڑہ چنار کی صورت حال بھی 2006ء کے جنوبی لبنان اور حزب اللہ کی صورت حال سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔ آج اس خطے کے باسی بھی چاروں طرف سے اپنے دشمنوں میں گھرے ہوئے ہیں اور ان سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے ان ہاتھوں کو کاٹ دیں جن سے وہ اپنا دفاع کرتے ہیں۔ پاڑہ چنار کے مظلومین سے یہ مطالبہ ایسی حالت میں کیا جا رہا ہے جبکہ ہمارے تمام دفاعی ادارے محض تماشائی ادارے بنے ہوئے ہیں اور ہمارے وہ سیاسی قائدین جنہیں ہم نے اپنا (؟) سمجھا ہوا ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر پاڑہ چنار کا خطہء ارضی آج کل جدوجہد اور مقاومت...
لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا ۔کپتان کی غفلت و لاپرواہی پرپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کپتان کےالکوحل ٹیسٹ سیمپل لینے کے احکامات جاری کردئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے150دمام سے ملتان جارہی تھی ،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا ۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت لاہورایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹیں بھی...
سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔ زندگی کا نظام اور منصوبہ...
ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے مخالف ہیں لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ اس ملک کی بنیاد ہم آہنگی، امن اور اتحاد پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کو سیکولرازم، جمہوریت اور سماجی انصاف کی بنیاد پر قائم پائیدار جامع ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ہماری اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے...
فلسطینی مزاحمتی تحریک نے آج رہا کئے جانیوالے اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ بتائے ہوئے اپنی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی پر تاکید کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں کی پاسداری پر زور دیتے ہیں۔ آج رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں کے ناموں کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے حماس نے کہا کہ اس حوالے سے پیش آنے والی یہ تاخیر، زمینی و تکنیکی وجوہات کی بناء پر ہوئی ہے کیونکہ غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ قبل ازیں غاصب...
(گزشتہ سے پیوستہ) پہلے تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ بنگلہ دیش میں اسلامی رہنما اب موجود نہیں ہیں۔ عوامی لیگ کی سابق حکومت نے ایسی تمام سیاسی جماعتوں کو ختم کر دیا تھا جو اسے طویل مدت میں نقصان پہنچا سکتی تھی۔ اس میں جماعتِ اسلامی سرِ فہرست تھی جس کے کئی رہنمائوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، جماعت اسلامی کے ہزاروں ارکان کو جیل کی ایسی کال کوٹھڑیوں میں قید کر دیا گیا جہاں روشنی تک نہیں جاتی اور ملک میں اس جماعت پر اب پابندی عائد ہوچکی ہے اور اس کی زیادہ تر قیادت اب ملک سے باہر ہے۔ اب ان جماعتوں کا ملک واپس آنے کا جواز اس لیے نہیں بنتا کیونکہ بنگلہ دیش میں...
احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے قانونی پہلوئوں کے بجائے مذہبی جذبات کو چھو کر مظلومیت کا بیانیہ بنانے پر توجہ مرکوز کر لی ہے۔ یہ بات پہلے بھی زیر تبصرہ رہی کہ سابق وزیر اعظم کی دفاعی ٹیم قابل ذکر کارکردگی پیش نہ کر سکی۔ استغاثہ کے گواہوں پر طویل اور جامع جرح کے باوجود مضبوط شواہد کی وجہ سے استغاثہ کا موقف تسلیم کیا گیا۔ سادہ لفظوں میں دفاعی ٹیم استغاثہ کے موقف کو غلط ثابت نہ کر سکی۔ یہ پہلو تحریک انصاف کے لئے حوصلہ شکن ہے کہ عمران خان بدعنوانی کے مرتکب قرار دیئے گئے ہیں۔ انہیں اختیارات کے غلط استعمال سے مالی منفعت حاصل کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال...
جنگوں کی تاریخ میں لاشوں کی تعداد اور تباہی کی مقدار کو کبھی فتح و شکست کا پیمانہ نہیں سمجھا گیا ، بلکہ حصول مقصد فتح وشکست کی بنیاد قرار پاتا ہے۔ آزادی کی جنگوں میں اس اصول میں ایک اور چیز داخل ہوجاتی ہے اور وہ ہے ، حریت پسندوں کا ثبات ، اگر وہ تن ،من، دھن سب کچھ دائو پر لگا کر بھی اپنے نعرہ مستانہ پر قائم ہیں ، تو فاتح وہی ہیں ،جو کھو دیا وہ ان کی قابل فخر قربانی ہے ، جو تحریک آزادی کا ایسا سرمایہ قرار پاتی ہیں ،جو تحریکوں کو کمزور لمحات میں حوصلہ عطا کرتا ہے اور بے سروسامانی کے عالم میں مایوسیوں کو قریب نہیں آنے دیتا۔ ان قربانیوں...
کہا جاتا ہے کہ وقت کے ساتھ چور اور جھوٹے کی حقیقت بے نقاب ہو جاتی ہے۔ سو دِن چور کے ایک دِن سادھ کا ‘کا محاورہ صرف ایک کہاوت نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے جس کا مشاہدہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو190 ملین پائونڈز کے کرپشن کیس کی سزا کے بعد ہوا۔ جو ملک کے عوام کے لیے ایک سنجیدہ پیغام ہے کہ بدعنوانی کا کوئی بھی چہرہ چاہے کتنا بھی طاقتور ہو آخرکار قانون کی گرفت میں آتا ہے۔ اس کیس کی ابتدا 190ملین پائونڈز کی رقم کے حوالے سے ہوئی ۔ یہ رقم پاکستان کے حکومتی خزانے میں منتقل ہونے کی بجائے، کسی اور کے اکائونٹ میں...
پی ٹی آئی اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات اس وقت پاکستان کی سیاست کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ پاکستان کے عوام تہہ دل سے ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام دیکھناچاہتے ہیں جو پاکستان کی فوج اور سیاستدانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کے ذریعے پیدا ہوسکتاہے۔ اس پس منظر میں افواج پاکستان خود بھی پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کے لئے کوششیں کررہی ہے۔کیونکہ پاکستان کا استحکام اور عوام کی معاشی خوشحالی کا دارمدار فوج اور عوام کے درمیان خوشگوار تعلقات سے وابستہ وپیوستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب سیاستدانوں اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت شروع ہوتی ہے تو یہ باشعورا فراد کے ذہین میں یہ خیال...
پاکستانی سیاست بنیادی طور پر تنازعات کے ایسے دیو قامت پلرز پہ کھڑی ہے کہ جو ہمیشہ زلزلے کی زد میں رہتے ہیں اور سونے پہ سہاگہ یہ ہے کہ ان تنازعات کو ہی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے ان تنازعات کو ختم کرنے کے بجائے ان کو مختلف بیانات، نعروں اور فیصلوں سے نا صرف ہوا دی جاتی ہے بلکہ سلگتے انگاروں پہ پنکھا جھلا جاتا ہے کہ آگ بھڑکے نہیں تو پاکستان کی سیاست میں مزا نہیں آتا۔ کچھ ایسا ہی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکرات کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کی سیاست میں 16 جنوری 2025 ایک اہم دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب حکومت اور...
— فائل فوٹو کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی بند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ٹرپنگ کی وجہ سے کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، پی ای سی ایچ ایس، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں بجلی بند ہوگئی۔جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ کراچی: آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقعکراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب اس معاملے پر کے الیکٹرک کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند علاقوں...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔ آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بتایا کہ ایک ”دوست ملک“ سے عبوری افغان حکومت سے بات کرنے کی درخواست کی ہے۔سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف کے خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے تقریباً 4 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، آرمی چیف کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت...
لانگیئربین : ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ ہے جس کے تحت یہاں مرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قصبے میں نہ صرف مرنے پر پابندی ہے بلکہ بزرگ شہریوں کی رہائش پر بھی کچھ خاص ضوابط ہیں۔ اس انوکھے قانون کے پیچھے یہاں کی شدید سردی اور موسمی حالات ہیں۔ لانگیئربین، جو کہ دنیا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے، میں تقریبا 2 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہاں قبرستان موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی زمین اتنی سرد ہوتی ہے کہ مردہ جسم جلدی سے گلنا سڑنا شروع نہیں ہوتا اور اس سے بیماریاں پھیلنے...
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چارسدہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاءاللہ ہماری کوششوں سے پاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کے دور میں بھٹو کو بھی ہٹا دیا گیا تھا، سپریم کورٹ بھی اس میں استعمال ہوئی، کئی سال بعد سپریم کورٹ نے خود مانا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے شاہی قلعہ میں سیاسی ریلی نکالنے پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جنرل ضیاء نے سری لنکا کی حکومت سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی ہاتھی کا بچہ رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومت کی دوسرے ملک کی حکومت کو درخواست...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ جنرل ضیالحق کا دور سب سے خوفناک تھا، اس دور میں منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عہدے سے ہٹا کر قتل کیا گیا۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرنمنٹل رائٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور میں سپریم کورٹ بھی استعمال ہوئی جسے سپریم کورٹ نے کئی سال بعد خود تسلیم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھٹو پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس: ایک جج کی رائے کو نظرانداز نہیں کرسکتے، چیف جسٹس انہوں نے کہا کہ ضیاالحق کے دور میں لاہور کے شاہی قلعے میں ٹارچر سیلز بنائے گئے تھے، جہاں مختلف سیاسی نقطہ...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے مزید ایک گواہ پولیس اے ایس ائی نور کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس نے ملزمان سے برآمد شدہ ڈنڈے، جھنڈے، لائٹر، ماچس عدالت پیش کیے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی عدالت میں موجود رہے، سماعت کے دوران شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، شہریار آفریدی اور محمد بشارت راجہ سمیت دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔ دوسری جانب ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلیئرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے...
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ عنوان: غزہ کے مظلومین کی فتح غاصب صیہونی حکومت سیز فائر پر مجبور فلسطین سمیت عالم اسلام میں خوشی کی لہر مہمان : علامہ ڈاکٹر سید میثم ہمدانی ( تجزیہ نگار و دانشور) میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ:19 جنوری 2025 اہم نکات خلاصہ گفتگوو فلسطینی آزادی راہنماؤں کا لبنان، یمن، عراق کی مزاحمتی قوتوں اور ایران کا شکریہ حماس اسرائیل جنگ بندی میں مدمقابل اسرائیل...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا وقت شروع، پہلے مرحلے پر عملدرآمد میں تاخیر...
کرکٹ اور مقامی ٹیلنٹ کے فروغ میں آئی ایل ٹی 20 کا کردار شاندار ہے، سابق پاکستانی کپتان عرج ممتاز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے رواں سال آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کمنٹیٹر کی حیثیت شامل ہوئی ہیں اگرچہ وہ کھیل یا کمنٹری بوتھ کے لئے اجنبی نہیں ہیں تاہم یہ آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ ان کی پہلی شمولیت ہے۔ ایک تجربہ کار کھلاڑی اور اب کرکٹ کی دنیا میں ایک قابل احترام آواز، عروج نے ٹورنامنٹ سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا ہے۔ اعلیٰ سطح کے مقابلے اور متحدہ عرب امارات کے مقامی ٹیلنٹ...
لاہور : مشہور گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے جدا ہوئے 12 سال ہو گئے ہیں۔ وہ 1955 میں کراچی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصلی نام کنیز فاطمہ تھا۔ وہ معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں اور سرسید گرلز کالج سے بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ 1972 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی آواز کے جادو سے پہچانی جانے لگیں۔ مہناز بیگم نے غزل، ٹھمری، دادرا، خیال اور دیگر موسیقی کی اصناف میں مہارت حاصل کی تھی۔ پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘ میں پرفارم کرنے کے بعد ان کی شہرت فلموں تک پہنچی، جہاں بھی انہوں نے اپنی آواز کا جادو دکھایا۔ انہوں نے اپنے...
غاصب صیہونی رژیم کے سابق انٹیلیجنس چیف نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں اسرائیلی رژیم کوئی ایک مقصد بھی حاصل نہیں کر پائی اور یہ ہم ہی ہیں کہ جو وہاں سے نکل رہے ہیں جبکہ حماس تا حال باقی ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سابق انٹیلیجنس چیف تامیر پاردو (Tamir Pardo) نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کی سنگین عسکری، سیاسی و اقتصادی شکست کا برملا اعتراف کیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں موساد کے سابق چیف نے ویتنام کی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے آخری دنوں میں ویتنام کے...
آج ملک کے کن علاقوں میں بارش متوقع ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار،کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات کو خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) ملتان ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار ہوگئی جہاں مہمان ٹیم کی 5 وکٹیں جلد گرگئیں اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، تیسرے روز کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے، ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے، میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو اگلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی اور سعود شکیل 2 رنز...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے 2 فیصلوں کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ کپتان روہت شرما نے نائب کپتان کیلئے ہاردک کا نام نظر انداز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کے باعث ٹیم انڈیا کا ڈریسنگ روم سرکس کا منظر پیش کررہا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشت روز چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے قبل ہیڈکوچ گوتم گمبھیر، کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان...
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
انڈسٹری میں ترقی کرنے اور جلد نام کمانے کی جستجو ہر فنکار کی اندر پائی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ترقی کیلئے دوسروں کی ٹانگ کھینچنے اور انکا حق کھانے سے گریز نہیں کرتے۔ آج ایک ایسی ہی اداکارہ کا ذکر کریں گے جس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ اپنی ہی سپر اسٹار بہن کو دھوکا دے کر اسکی جگہ لے لی۔ فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ کا ڈیبیو اپنی ہی بہن کی فلم میں ہونے والا تھا لیکن بہن نے سوچا کہ وہ اس کردار کے لیے مناسب نہیں ہیں اور انہیں فلم میں شامل نہیں کیا۔ یہی وہ وقت تھا جب ان...
بالی ووڈ فلم کے گانے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ارجن کپور سمیت دو بڑے فنکاروں سمیت عملہ زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کے گانے کی شوٹنگ رائل پامس میں جاری تھی کہ اس دوران سیٹ کی چھت کرنے سے اداکار ارجن کپور اور بھگنانی زخمی ہوئے۔ حادثے کے وقت سیٹ پر ہدایت کار مدثر عزیز بھی موجود تھے اور انہیں بھی فار سیلنگ گرنے کیوجہ سے چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ عملے کے آدھے درجن لوگ بھی زخمی ہوئے۔ ہدایت کار نے حادثے کے بعد وزیراعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو خط لکھ کر اقدامات پر زور دیا ہے۔ رائل پامس انتظامیہ کا کہنا...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری...
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی رہنما اپنے بیانات میںکہتے رہے ہیں 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے سے قطع نظر ہم مذاکرات جاری رکھیں گے، دیکھتے ہیں کہ وہ مذاکرات جاری رکھتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں۔ مجھے اندازہ نہیں ہے، اپنے بیانات میں تو پی ٹی آئی کے مختلف رہنما یہ کہتے رہے ہیں کہ فیصلہ چاہے جو بھی ہو مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ سوال پوچھ رہے ہیں مجھے پتہ ہی نہیں ہے کہ عرفان صدیقی نے کیا کہا ہے جب اینکر نے بتایا کہ انھوں نے کیا بات کی ہے...
ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا، پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل معیشت کی تشکیل: عالمی تجربات اور مقامی امکانات پاکستان کی جانب سے آئی پی اور...
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ مالیاتی ذمے داری اور قرض حد بندی ایکٹ 2005 کے تحت رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔ مالیاتی پالیسی میں بیان قانون کے تحت قرض حد بندی ایکٹ 2005کی خلاف ورزی کی وجوہات قومی اسمبلی میں پیش کرنا لازم ہے، تیار ہونے والی رپورٹ کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اورپھر پارلیمنٹ کو پیش کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں فی کس قرضہ ساڑھے31ہزار روپے بڑھ گیا ہے، حکومت بجٹ خسارے کو مقررہ حد تک رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا...
آسٹریلین اوپن کے میچ میں نشے میں دھت تماشائیوں نے سرب اسٹار نووک جوکووچ کی ناک میں بھی دم کردیا. 10 مرتبہ کے آسٹریلین اوپن فاتح جوکووچ اور ٹوماس میچاک کے درمیان تیسرے راؤنڈ میچ میں کراؤڈ کی جانب سے مسلسل ہوٹنگ کی جاتی رہی، جس پر کھلاڑیوں کی توجہ بار بار کھیل سے بھٹک رہی تھی. جوکووچ پر خاص طور پر جملے کسے جا رہے تھے، درمیان میں کھیل روک کر انھوں نے1،2 تماشائیوں کو جواب بھی دیے. ایک کو انھوں نے کہا کہ ہم مل کر شراب پی سکتے تھے مگر لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی بہت پی چکے ہیں. انھوں نے کچھ تماشائیوں کو وارننگ بھی دی کہ وہ حد سے آگے...
پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کا پریمیئر 21 جنوری کو جے پور فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔ راہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی سندھی فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کی کہانی دریائے سندھ اور اس کے گرد بسے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ جے پور فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کےلیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فیچر فلم 1997 میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ’’ہمت‘‘ کے بعد پہلی سندھی فیچر فلم ہے۔ یہ فلم تین بین الاقوامی فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جس میں پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی پروڈکشن اسٹوڈیوز نے حصہ...
غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی نہ کرے جب تک کہ حماس یرغمالیوں کے نام جاری نہیں کر دیتی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ ذرائع نے الجزیرہ عربی کو بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی فورسز نے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ شرفی مارکیٹ میں واقع جامع مسجد پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز...
بدنام زمانہ اسرائیلی منصوبہ ''جنرلز پلان'' کا نظریہ پیش کرنیوالے معروف صیہونی کمانڈر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حماس نے جنگ جیت لی ہے اور اسرائیل کو سخت شکست کھانا پڑی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے بدنام زمانہ عسکری نظریئے ''جنرلز پلان'' کو پیش کرنے والے معروف اسرائیلی کمانڈر جنرل گیورا ایلاند (Giora Eiland) نے غزہ کی جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی شاندار فتح اور سفاک صیہونی فوج کی سنگین شکست کا اعتراف کیا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل گیورا ایلاند نے کہا کہ حماس کو واضح فتح ملی ہے جبکہ صیہونی رژیم کو سخت...
ملتان : ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، مگر سعود شکیل پہلے ہی اوور میں صرف 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان بھی 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نعمان علی 9، ساجد خان 5 اور سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر چلتے بنے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 وکٹیں حاصل کیں، اور گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ لی۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن...
لاہور : پاکستان کے مشہور کالم نگار، شاعر اور ڈرامہ نویس منو بھائی کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ان کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا اور وہ 6 فروری 1933 کو وزیرآباد میں پیدا ہوئے۔ منو بھائی نے گورنمنٹ کالج اٹک سے گریجویشن کی اور بعد میں مختلف اخبارات میں ادارتی عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے کئی مشہور ڈرامے لکھے، جن میں "سونا چاندی” سب سے زیادہ مقبول ہوا۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں "دشت” اور "آشیانہ” بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، منو بھائی نے سینکڑوں کالم بھی لکھے، جن میں سیاست، معاشرت اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے تبصرہ کیا۔ ان کی شاعری میں...
سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔ کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔ شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے، لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 11، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 5 بھی ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔
غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل مغربی کنارے پر قابض اسرائیلی فورسز کے حملوں میں تیزی آگئی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربی نے اپنی اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔ ذرائع نے الجزیرہ عربی کو بتایا کہ نابلس میں اسرائیلی فورسز نے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ شرفی مارکیٹ میں واقع جامع مسجد پر بھی دھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی لیکن کسی شخص کی گرفتاری یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ملی۔ رپورٹ کے مطابق تمون کے...
اسلام آباد، پشاور (نیوز ڈیسک) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو پیغام دیا ہےکہ دو دو تین تین دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے، جبکہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، میاں بیوی نے ایک فراڈ ٹرسٹ بنایا،جب قانونی دفاع نہ ہوا تو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے لبنان کے بہتر مستقبل کی امید ظاہر کرتے ہوئے ملک کی نئی حکومت، عوام اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ امن کے حالیہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے استحکام و ترقی کے لیے کوششیں کریں۔لبنان کے دو روزہ دورے کے اختتام پر دارالحکومت بیروت میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنے ادارے مضبوط بنانے، لوگوں کے تحفظ کی صلاحیت پیدا کرنے اور انہیں ایسا نظام فراہم کرنے کا راستہ ملا ہے جس کی بدولت وہ اپنی پوری صلاحیتیں بروئےکار لا سکتے ہیں۔ تاہم، اس راہ پر بہت سے مسائل بھی ہیں جن پر قابو...
سعید احمد:لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، رن وے پر حد نگاہ 100میٹر ریکارڈ، حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر، بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔پروازوں کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، دوحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کا رخ اسلام آباد ، دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ موڑ دیا گیا۔سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کو لینڈنگ میں دشواری ،طیارہ فضا میں...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں جن میں سینکڑوں پاکستانیوں کی جانیں جا چکی ہیں ، حکومت نے حال ہی میں مراکش میں ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کیلئے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انسانی سمگلنگ ایک بڑا ایشو بنا ہوا ہے اور اس کے کئی پہلو ہیں، پنجاب کے چند مخصوص اضلاع سے اکثر لوگ یورپی ممالک میں ڈنکی کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنا روزگار کمانے کیلئے وہاں جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارے ادارے بالخصوص ایف آئی اے سیاسی کیسوں میں تو پھرتی دکھاتی ہے اس طرح کے کیسوں میں ابھی تک کوئی سنجیدگی نظر نہیں آئی ، جب...
لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2 اور لاہور سے ملتان تک ایم 3 بند ہیں۔ اسی طرح، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم 4 پر ٹریفک کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور ملتان سے اوچ شریف تک ایم 5 پر بھی انٹری بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کے سبب بند ہے، جس کے نتیجے میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو...
جنگ بندی کا پہلا مرحلہ عارضی ، دوسرا مرحلہ ناکام ہوا تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا پہلا مرحلہ عارضی ہوگا، اور اگر دوسرا مرحلہ کامیاب نہ ہوا تو جنگ دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔ جنگ بندی معاہدہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے آغاز سے قبل کہا کہ وہ اس وقت تک معاہدے پر عمل درآمد نہیں کریں گے جب تک اسرائیلی مغویوں کی فہرست نہ ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ عارضی ہے اور اگر دوسرا مرحلہ کامیاب نہیں ہوتا تو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اسلام آباد، شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پوٹھوہار،کشمیر، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور رات کو خنک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے پنجاب میں موٹروے کے کئی ایک سیکشنز ٹریفک کے لیے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ کو جن بھی معاملات میں پریشانی کا سامنا ہے، انشاءاللہ وہ جلد ختم ہو جائیں گی۔ آپ تیزی سے اس طرف جانا شروع ہو گئے ہیں۔ بڑی امید ہے کہ اب روزگار سے لے کر صحت تک کے تمام امور میں بہتری نصیب ہوگی اور جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کی ہوئی تھیں وہ بھی اب خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے،یہ آپ کے لئے بڑی آسانی ہے ۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی جن لوگوں نے ماضی میں جو نقصان اٹھایا اب انشاءاللہ اس کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور جو لوگ نئے کام کی تلاش میں ہیں ان کابھی سبب بن سکے گا۔...
پی ٹی آئی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، خورشید شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مدت پوری کرنے دینی چاہیے تھی، ذاتی طور پر میں اس کے حق میں آج بھی نہیں ہوں، ہمیں انہیں اقتدار پورا دینا چاہئے تھا، اگر ایسا ہوتا تو آج عمران خان چار سیٹیں بھی نہیں جیت پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں...
پاکستانی اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور پاکستان سپر لیگ بھی کھیلوں مگر مجھے موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار آف اسپنر ساجد خان نے کہا کہ میرا ٹی10 میں بھی نام آیا تھا لیکن اس وقت دبئی میں ایک سیریز آگئی تھی، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں شامل ہو اور دنیا کی تمام لیگز کھیلے، بدقسمتی سے مجھے ابھی کوئی موقع نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی ٹیموں کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے والے...
نام بھی قلندرانہ… سوچ بھی قلندرانہ… انداز بھی قلندرانہ… کھیل بھی قلندرانہ… عاطف رانا کو میں کم از کم تین عشروں سے جانتا ہوں۔ عجیب مٹی کا بنا یہ انسان صبح سے رات گئے کبھی ادھر کبھی ادھر قہقہے لگاتا… سب کو ہنساتا کہیں بہت شوخ تو کہیں بہت سنجیدہ۔ بڑی خوبی یہ کہ کرکٹ کی دنیا کے پورے ماحول کو قلندرانہ رنگوں میں ڈھالنا اس کا شیوہ تھا۔ آج بات ہوگی کرکٹ کے نامور رانا برادران پر… پاکستان کھیلوں کی وہ زرخیز دھرتی ہے جہاں سے ہم نے لاکھوں ہیروز بنائے اور پھر تباہ بھی اپنے ہی ہاتھوں سے کئے۔کوئی بھی کھیل لے لیں آپ کو ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی نظر آئے گا۔ اگر کرکٹ کی بات...
ہم سب کے لئے دو قسم کی پیشین گوئیاں اہم ہیں، ایک سیاسی اور دوسری معاشی، میں نے بہت سارے ستارہ شناسوں کو سنا ہے اور ان میں سے کئی مجھے ایسے لگتے ہیں جو خود میری پوسٹس یا کالم پڑھ کے پیشین گوئیاں کرتے ہیں جیسے ایک صاحب، انہوں نے عمران خان کے برے مستقبل بارے تو کہا مگر پھر حد ہی عبور کر گئے، غلط دعویٰ کیا کہ بُشریٰ بی بی اپنے شوہرسے الگ ہوجائیں گی۔ ایک ، دو ستارہ شناس ایسے بھی تھے جو دعوے کر رہے تھے کہ عمران خان کا دور واپس آنے والا ہے اور میں نے اپنے پروگرام میں کہہ دیا کہ مجھے ستاروں کی چالوں کاعلم نہیں مگر سیاسی چالوں کا ضرور...
شاید جرم کبھی نہیں رکتا ، کسی نہ کسی طرح خود کو زندہ رکھتا ہی ہے کیونکہ اس کی پرورش اور اسے نشوونما فراہم کر نے والے عوامل کی شدت میں کمی نہیں آتی خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور سماج میں۔ جہاں عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ترجیحات میں شامل نہیں ہوتی۔ یا ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ریاست اس حوالے سے اپنی مکمل رٹ قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی کہ وہ اپنی کمزور اور ناتواں آبادی کو جبر کے خلاف تحفظ فراہم کر سکے۔ یا ہمارے ہاں دو ٹانگوں والے درندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور چہرے پر نقاب چڑھائے یہ سماج میں رہ کر...
سواسال بعدجنگ بندی معاہدے کی صورت میںمظلوم اورنہتے فلسطینیوں کے سامنے وقت کے بدمست ہاتھی اسرائیل کایہ حال دیکھ کرنہ صرف دل باغ باغ ہوگیابلکہ یہ ایمان اوریقین بھی مزیدپختہ ہواکہ حق کے مقابلے میں باطل انشاء اللہ اسی طرح ہمیشہ مغلوب،ذلیل اوررسواہوتارہے گا،جنگ بندی کے اس معاہدے میں اسرائیل سمیت باطل کے ہربچونگڑے اورپیروکارکے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔ باطل کاآخری سٹاپ،منزل اور مقدر اگر مغلوب ہونانہ ہوتاتواسرائیل پندرہ ماہ تک ایڑی چوٹی کازورلگانے کے بعدبھی غزہ کے کوچے سے اس طرح بے آبروہوکرنہ نکلتا۔اپنی پوری طاقت، قوت، ناپاک عزائم اورفرعونی لاؤلشکرسمیت مظلوم، مجبور، لاچار، بے بس اورنہتے فلسطینیوں پر چڑھائی کرنے والے نیتن یاہوکایہ خیال اورگمان تھاکہ وہ طاقت کے زورپرارض مقدس کوقبضہ کرلیں گے لیکن نیتن یاہواوران جیسے...
سمجھ نہیں آرہی کہ ملک کا نظم ونسق کیسے چل رہا ہے کیونکہ سویلین ادارے (سارے نہیں ) اپنے فرائض ادا کرنے میں پر جوش نظر نہیں آتے ان میں جوش اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انہیں اپنی جیب بھاری ہونے کا یقین ہو لہذا عوام کی خوب درگت بن رہی ہے۔ آپ نے کوئی بھی کام کروانا ہو جب تک رشوت نہیں دیں گے وہ کام نہیں ہو گا۔ سویلین محکموں میں بیٹھے ملازمین چٹے دن اپنی مرضی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔شاید ان کی اوپر تک رسائی ہوتی ہے کیونکہ ان کے خلاف شکایت بھی کی جائے تو وہ کھوہ کھاتے میں چلی جاتی ہے۔ ہم دیکھتے چلے آ رہے ہیں کہ حکومتیں سیاسی معاملات کو تو...
میں نیل کرایاں نیلکاں ۔ میرا تن من نیلو نیل ۔ میں سودے کیتے دلاں دے ۔ تے رکھ لے نین وکیل ۔ رب بخیلی نہ کرے ۔ تے بندہ کون بخیل ۔ رات چنے دی چاننی ۔ تے پونی ورگا کاں ۔ اڈیا دانہ باد توں ۔ انوں پیندی رات چناں ۔ جٹی دے ہیٹھ پنگوڑا رنگلا ۔تے ٹھنڈی وناں دے چھاں ۔ گن گن لاندی اٹیاں ۔ وچ لنواںجٹ دا ناں ۔ مینوں لے جا ایتھوں کڈھ کے ۔ سارے جھگڑے جانے مک ۔ باجھ تیرے او مرزیا ۔ نئیں جان میری نوں سکھ ۔ یہ پنجابی لوک داستان مرزا صاحباں پر جو شاعری ہے اس کے چند اشعار ہیں جس میں صاحباں مرزے کو دہائی دینے والے...
یہ حقیقت ہی ہے کہ بہترین ایماندار وہ نہیں جس کو کبھی بے ایمانی کا موقع ہی نہ ملاہو۔یا اس کے سامنے کبھی دونمبری کی چوائس ہی نہ آئی ہو ۔اس کو کبھی گناہ کا موقع ہی نہ ملا ہواور خود کو ولی اللہ کہتا پھرے۔ایمان کی معراج پر خود کو فائز کرتا پھرے۔اس دنیا میں تو اصل ایماندار وہ ہے جس کے سامنے مال و دولت پڑا ہو ۔بے ایمانی کا مال پیش کیا جارہا ہو اور وہ اس سے منہ پھیر لے۔ چھوٹی سی کہانی تھی ا س کا عنوان تھا ’’غار کاپتھر‘‘اس میں تین لوگ ایک غارمیں پناہ لیتے ہیں تو ایک پتھر آکر اس غار کا منہ بند کردیتا ہے وہ تینوں غار کے اندر قید...
اگر یہ کہا جائے کہ ایک کامیاب تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت سے چھٹی ہو جانے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا برا وقت ہی چل رہا ہے تو زیادہ غلط نہ ہو گا۔ ابتدا میں تو ان کا خیال تھا کہ استعفوں، دھونس، دھمکیوں اور وفاق پر یلغار جیسی کاروائیوں کے نتیجہ میں یہ اپنے ٹارگٹ حاصل کر لیںگے لیکن اس میں مکمل طور پر ناکامی ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت بھاری فیسوں کے عوض انگیج کئے گئے بین الاقوامی لابسٹس اور ان کے اپنے سوشل میڈیا بریگیڈ نے بھی اپنے جھوٹے سچے پراپیگنڈہ کا سلسلہ تو جاری رکھا لیکن اس کا بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکل...
اسرائیل، لبنان و شام سے انخلا اور فلسطین پر قبضہ ختم کرے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن: قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق آج اتوار کی صبح ساڑھے 8 بجے نافذ ہو جائے گی۔ جی ایم ٹی کے مطابق ساڑھے 6 بجے سیز فائر شروع ہوگا۔ جنگ کے 470دنوں میں اسرائیلی فوج نے تاریخ کا بدترین قتل عام کرتے ہوئے 46899فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ وزارت صحت میں ریکارڈ اس تعداد کے علاوہ دیگر ہزاروں مرنے والے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی اعلان کے بعد بھی اسرائیل نے 127فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔...
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام ہونے والی ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکنز بھی شریک ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے کئی ٹیک ٹائٹنز کو افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جیسے کہ ارب پتی ایلون مسک، جیف...
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔صحت مند قوم ہی ایک مضبوط معیشت اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔ ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں ورزش، متوازن غذا اور مثبت رویے کو شامل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے بطورِ مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس لائنز میں منعقدہ ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پولیس فورس، خاص طور پر شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ایف...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولہ اپنی ہی قوم کو فتح اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے۔ امریکی غلامی سے نکلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اسرائیل امریکی سرپرستی میں معاہدہ کرنے کے باوجود اہل غزہ پر بمباری کر رہا ہے۔ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے، اس نے پوری دنیا میں ظلم وستم کی تاریخ رقم کی، جاپان پر ایٹم بم گرایا، عراق، افغانستان، ویت نام میں لاکھوں افراد کو مارا اورجمہوری حکومتوں کے تختے الٹ دئیے۔ عوام امریکی وفاداروں سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔ ایکسپو کراچی میں نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
لاہور (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق بھی بہت اہم ہیں لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا، جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف سخت سزا ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرمینٹل رائٹس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جاندار چیز کو بغیر خوف کے زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ کرونا میں سب نے انسانوں کا خیال کیا مگر جانوروں کو سب بھول گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لیگل...
یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈھانچہ ہری ہر مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا، تو مسلمانوں کو عدالتوں کے چکر میں پڑے بغیر اسے ہندوؤں کے حوالے کر دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اگر مذہبی کتابوں اور آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سنبھل میں کلکی کو وقف ایک ہری ہر مندر شاہی جامع مسجد کی تعمیر سے پہلے موجود تھا، تو مسلمانوں کو اس مغلیہ دور کی مسجد ہندوؤں کے حوالے کر دینی چاہیئے۔ معلوم ہو کہ یوگی آدتیہ ناتھ کمبھ میلہ میں میڈیا ہاؤس "آج تک" کے زیر اہتمام منعقد ایک کانکلیو میں...
کوہلو جس میں بیل کی مدد سے تیل نکالا جاتا ہے اور روایتی طور پر گاؤں دیہات میں ایک بیل کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کوہلو کے گرد باندھ دیا جاتا ہے، جس کے گرد بیل سارا دن گھومتا رہتا ہے، اس بات سے انجان کہ وہ کسی ایک مقام کے گرد ہی چکر لگا رہا ہے، لیکن انجانے میں بیل دیسی تیل نکال رہا ہوتا ہے، لیکن یہ خاص جگہ خالص تیل کی وجہ سے مشہور ہوتی ہے اور قریب آبادی خالص تیل کے لیے یہیں کا رخ کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مٹی کے برتنوں کا بڑھتا استعمال، گم گشتہ ثقافت کی واپسی وقت بدل گیا ہے جو بھی چیز زیادہ جگہ گھیرتی تھی وہ محدود کردی گئی...
مسلمانوں کے لیے دنیا اور آخرت کا باہمی تعلق یہ ہے کہ دنیا دار الامتحان ہے اور آخرت دارالجزا۔ دنیا عمل کے لیے ہے اور آخرت عمل کی جزا کے لیے۔ چنانچہ اصل کامیابی دنیا کی نہیں آخرت کی ہے۔ کروڑوں انسان ہوں گے جو دنیا میں کامیاب ہوں گے مگر آخرت میں ان کا شمار ناکام ترین لوگوں میں ہوگا۔ کروڑوں انسان ہوں گے جو دنیا میں بظاہر ناکام ہوں گے مگر آخرت میں کامیاب ہوں گے۔ لیکن بدقسمتی سے مسلمانوں میں دنیا پرستی عام ہے چنانچہ جسے دیکھیے دنیا کی کامیابی کے ہیضے میں مبتلا ہے۔ معروف کالم نویس اور دانش ور خورشید ندیم چونکہ غامدیانہ فکر کے ترجمان ہیں اس لیے دنیاوی کامیابی کا ہیضہ ان کو...
یہ کہانی وفا، قربانی اور امید کی ہے، مگر آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسے بے شمار المیے دفن ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ماضی کا حصہ بن گئے، مگر کچھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جو وقت کے دھارے میں بہنے کے باوجود اپنی تکمیل کے لیے زندہ رہتی ہیں۔ پاکستان کی کہانی بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے، جس کا ایک اہم باب آج بھی مکمل ہونے کا منتظر ہے۔ یہ باب بنگلا دیش میں محصور پاکستانیوں کا ہے، وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی جان، مال، عزت اور سب کچھ قربان کر دیا، مگر بدقسمتی سے آج بھی وہ انصاف کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ ان کی داستان...
چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب جناب یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ’’گوادر اور کوئٹہ کے دوروں پر لاپتا افراد کے مقدمات نے ہلا کر رکھ دیا۔ مسنگ پرسنز کے مقدمات کو سنا جائے گا‘‘۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ نے لاپتا افراد کے بارے میں جو کچھ فرمایا وہ درست ہے۔ لاپتا افراد کا بازیاب نہ ہونا نہ صرف اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے بلکہ یہ اِس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان کا نظام عدل و انصاف کمزور اور بے بس ہوچکا ہے۔ شہریوں کا لاپتا ہونا اور عدالتوں کا بے خبر رہنا شرمناک صورتحال ہے جس سے یقینا عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ ’’لاپتا افراد‘‘ کا پتا آسان ہے کیونکہ اِن کے ورثا برسرعام یہ کہتے...
مذمت نہ کرنے والے کچھ اہل قلم کو اہل غزہ کا کھنڈرات پر کھڑے ہوکر جیت کا جشن منانا برا لگ رہا ہے۔ آئندہ سطور میں ہم معرکہ طوفان الاقصیٰ اور حالیہ جنگ بندی پر ان دانشوران کے خدشات کے حوالے سے بات کریں گے۔ان کے تجزیوں میں اکثر باتیں (درست یا غلط ہونے سے قطع نظر) محض اپنے تخیل کے زور پر لکھی گئی ہیں۔ ان تحاریر کی سطحیت اس بات کا پتا دے رہی ہوتی ہے کہ ان کی مغربی و انگریزی نشریاتی اداروں کی رپورٹس پر بھی کوئی اچھی نظر نہیں چہ جائیکہ وہ عرب اور عبرانی میڈیا دیکھتے ہوں۔ آن گراؤنڈ خبروں سے تو خیر سے بالکل ہی ناواقف ہیں۔ اوپر سے میرے مطالعے میں آنے...
پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ نے متعدد بار سیاسی شخصیات اور جماعتوں کے خلاف فیصلے سنائے ہیں، جن کا اثر نہ صرف ملک کی سیاست پر پڑا، بلکہ ان فیصلوں نے سماجی اور معاشی سطح پر بھی مشکلات پیدا کی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس وقت بدترین صورتِ حال سے دوچار ہے، کیونکہ ان فیصلوں کی بنیادیں قانون کے بجائے سیاست پر زیادہ استوار ہوتی ہیں۔ ایسا ہی ایک تازہ فیصلہ 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے حوالے سے سامنے آیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور...
190 ملین پاؤنڈ کا کیس تو آئس برگ کا وہ سرا ہے جس نے پانی سے باہر سر نکالا، اصل کہانی تو زیادہ بڑی اور زیادہ خوفناک ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس کیا ہے؟ اس کی تفصیل تو اب بچے بچے کی زبان پر ہے، یہاں تک کہ عمران خان کے معذرت خواہ بھی چوں کہ چناں چہ کے سابقوں لاحقوں کے ساتھ یہ ماجرا بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کر چکے۔ اصل معاملہ کچھ اور ہے۔ اس قضیے کے اسرار پورے طور پر تبھی کھل پائیں گے اگر اصل معاملے پر توجہ دی گئی۔ اصل معاملہ وہ ذہنیت ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس گڑھے کا تعفن بڑھتا جاتا ہے۔ اصل معاملہ کیا...
آج مجھے دفتر سے گھر کے لیے نکلتے ہوئے دیر ہو گئی تھی، عین چھٹی سے آدھ گھنٹے پہلے سیٹھ صاحب کو مہینوں سے فائلوں میں دبے کچھ ضروری کاغذات اچانک لاہور بھجوانے یاد آگئے، تو چار و ناچار مجھے گھر کے بجائے ڈاک خانے کا رخ کرنا پڑا۔ سردیوں میں شامیں 6 بجے ہی تاریکی کی چادر لپیٹ لیتی ہیں، اسی لیے مَیں سردیوں میں وقت سے تھوڑا پہلے ہی دفتر سے نکل جاتا ہوں اور رستے سے دودھ، ڈبل روٹی اور روزمرہ کا سامانِ ضرورت خریدتا ہوا اندھیرا پھیلنے سے قبل ہی گھر پہنچ جاتا ہوں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا اندھیرے سے پہلے ہی کیوں؟ دراصل کئی سال سے ہماری زندگی گینگ وار اور لسانی...
نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے پیپلز میڈیکل اسپتال، زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ کا دورہ کیا، پیپلز میڈیکل اسپتال اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر کے دورے کے موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے صحت کی سہولیات سے متعلق معلومات لی۔ اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے۔ مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات اسپتال میں...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گندے پانی کی مین سیوریج کی مرمت مکمل نہ ہو سکی، شہر کے مزید علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے، علاقے کے اسکول بازار بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم، عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک ریلوے پھاٹک کے قریب گندے پانی مین سیوریج لائن کا مین ہول بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پورے شہر میں گندا پانی کھڑا ہو گیا، شہر کے بازار اور گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئے، گندے پانی کی وجہ سے بہت سی مارکیٹیں بند رہیں جبکہ گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکول ٹائون اور ہائی سیکنڈی گرلزہائی اسکول میں اساتذہ گندے پانی سے گزر کر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچے لیکن طلبہ کی حاضری صفر رہی، نیشنل بینک اور الائیڈ...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آپ نہیں سمجھتے تو کل آپ کا گریبان اور ہمارا ہاتھ ہو گا،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں، ملک بناتے وقت اسلام کے نام پر لوگوں نے قربانیاں دیں،یہ ہمارا ملک ہے اور اس میں امن چاہتے ہیں، ہم آج تک آپ سے نرم لہجے اور دلیل سے بات کرتے ہیں،آپ ہماری بات سمجھیں، ایسے انتخابات سے ہمیں نہ ٹرخایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں...
قومی ٹیم کے بیٹر محمدرضوان نے کہاہے کہ اگر پورے دن کا کھیل ہوتو میچ تین دن سے زیادہ چلنے والا نہیں ،مشکل پچ بنائی ہے تو سامنا کرنا پڑے گا۔اسپنرز کارول ابھی شروع ہوگا ،ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ 3دن سے زیادہ نہیں چلنے والا لیکن ساتھ ہی ایسی اسپن پچزکے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہی طریقہ ہے ہمارے جیتنے کا، باہر والے ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتے ،دکھائی نہیں دیتا، محمد رضوان نے مزید کہا کہ ابھی جنوبی افریقہ میں گئے ،پہلے ٹیسٹ میں ان لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے ، سب کے سامنے ہے ۔ چار پیسر کے ساتھ ہم بھی گئے ۔...