انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے جامع حل کی ضرورت
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں جن میں سینکڑوں پاکستانیوں کی جانیں جا چکی ہیں ، حکومت نے حال ہی میں مراکش میں ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کیلئے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انسانی سمگلنگ ایک بڑا ایشو بنا ہوا ہے اور اس کے کئی پہلو ہیں، پنجاب کے
چند مخصوص اضلاع سے اکثر لوگ یورپی ممالک میں ڈنکی کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنا روزگار کمانے کیلئے وہاں جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمارے ادارے بالخصوص ایف آئی اے سیاسی کیسوں میں تو پھرتی دکھاتی ہے اس طرح کے کیسوں میں ابھی تک کوئی سنجیدگی نظر نہیں آئی ، جب کوئی واقعہ ہو جائے تو چند روز کیلئے سرگرمی نظر آتی ہے ، وزیراعظم اور وزارت داخلہ بھی متحرک نظر آتے ہیں ، اس سارے معاملے پر سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب کوئی قانونی طریقے سے ان ممالک میں جاتا ہے تو اس کو بھی ایسے لوگوںکی وجہ سے شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، پاکستان میں انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے قوانین موجود ہیں ، 14سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے لیکن یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔ دوسری جانب وزارت حج نے2025کی حج پالیسی میں ایک تجویز شامل کی ہے ، پرائیویٹ مہنگے حج کرنے والوںکی لسٹ ایف بی آر کو بھجوائی جائیگی اور 30لاکھ یا سے زائدکا مہنگا حج کرنے والوں کو فلائیٹ ڈسکور ایف بی آر اور سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے ، ایف بی آر کو یہ فہرست اس لئے بھجوائی جارہی ہے کہ تو پتہ چلا یا جا سکے کہ یہ لوگ اتنا مہنگا حج کرتے ہیں تو ان کے ذرائع آمدن کیا ہیں وہ ٹیکس بھی دیتے ہیں یا نہیں ، یہ بظاہر اچھی تجویز ہے لیکن جو نجی کمپنیاں ہیں ان کے بعض مالکان میں پاکستان کی بہت سی مشہور مذہبی شخصیات بھی شامل ہیں جو بڑے بڑے تاجروں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو مہنگا ترین حج کراتے ہیں اور ان پر ہاتھ ڈالنا اتنا آسان نہیں ہوگا ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات اور ان کے بعض بیانات پر سوالات اٹھائے ہیں ، اپنے ایک ٹویٹ میں وہ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کی ملاقات میںکیا باتیں ہوئیں یہ انہیں پتہ ہیں ، ایک طرف بیرسٹر گوہر یہ کہتے ہیں کہ بیک ڈور پراسس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسس بھی ، بیرسٹر گوہر کو ان میں سے ایک پراسس کا انتخاب کرنا پڑے گا ، جب سے پشاور میں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایک ملاقات ہوئی ہے ، سیاسی اور حکومتی حلقوں میں ہلچل مچی ہے ، تحریک انصاف نے اس ملاقات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی اور یہ تاثر دیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہورہی ہے لیکن اسٹیبلمشنٹ نے بھی اس پر سخت ردعمل دیا ،جہاں تک عرفان صدیقی کا یہ دعویٰ ہے کہ صرف انہیں اس ملاقات کا علم ہے تو یہ درست نہیں ہے ، بہت سے لوگوں کو اس ملاقات کی تفصیلات پتہ ہیں ،اگر عرفان صدیقی کو تمام تر تفصیلات کا پتہ ہے تو انہیں اسے خفیہ نہیں رکھنا چاہیے بلکہ قوم کو بتائیں کہ تحریک انصاف کی سپہ سالار سے کیا گفتگو ہوئی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے کیا چاہتے تھے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔