Nai Baat:
2025-01-19@11:34:46 GMT

ناروے کا ایسا قصبہ جہاں مرنا غیر قانونی ہے

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

ناروے کا ایسا قصبہ جہاں مرنا غیر قانونی ہے

لانگیئربین : ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ ہے جس کے تحت یہاں مرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قصبے میں نہ صرف مرنے پر پابندی ہے بلکہ بزرگ شہریوں کی رہائش پر بھی کچھ خاص ضوابط ہیں۔ اس انوکھے قانون کے پیچھے یہاں کی شدید سردی اور موسمی حالات ہیں۔

 

لانگیئربین، جو کہ دنیا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے، میں تقریبا 2 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہاں قبرستان موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی زمین اتنی سرد ہوتی ہے کہ مردہ جسم جلدی سے گلنا سڑنا شروع نہیں ہوتا اور اس سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس علاقے میں قدیم وائرس اور بیکٹریا بھی زندہ حالت میں ملے ہیں، اس لیے اگر کوئی شخص بیماری سے مر جائے تو اس کا جسم ویسا کا ویسا باقی رہتا ہے، جو صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 

یہاں کی سردی منفی 46.

3 ڈگری تک جا سکتی ہے اور یہاں زمین کھودنا بھی انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مردوں کو دفن کرنے کی بجائے دوسرے طریقوں سے ان کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ ان کے جسم سے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

ویب ڈیسک: زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

 پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار  ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم سازش پر عمل پیرا
  • بہاولنگر: زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجا قتل کر دیا
  • دنیا کا ایسا ملک جس کے ایک قصبے میں’’مرنا ‘‘ غیرقانونی قرار
  • زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا
  • مدینہ کی ریاست میں کیا ایسا ہوتا ہے اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ لیں؟،جاوید لطیف
  • بشریٰ بی بی کو جس سیل میں رکھا گیا اس کا مریم نواز سے کیا تعلق ہے؟
  • سزا کے بعد بشرابی بی سیل منتقل،اسی وارڈ میں رہیں گی جہاں مریم نواز کو رکھا گیا:ذرائع
  • سوئی سدرن ،انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا
  • مسلم کھلاڑی پر گوتم گمبھیر کا الزام، ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے