بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی، راستے بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک 3 انچ برف پڑچکی ہے، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بارش اور برفباری سے شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔ برفانی طوفان کے باعث کوژک ٹاپ میں روڈ کلیئرنس آپریشن بھی معطل ہوگیا ہے، جس سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اور کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، کئی شہروں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، پشاور، چترال، دیر، سوات میں بھی بارش متوقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں سپیڈ پکڑ گئی ہیں، پنجاب میں دھند کا راج ہے اور موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
کراچی:کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔