فضائی سفر کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
سعید احمد:لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند، رن وے پر حد نگاہ 100میٹر ریکارڈ، حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر، بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔
پروازوں کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، دوحہ سے آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔
ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کا رخ اسلام آباد ، دبئی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ موڑ دیا گیا۔
سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کو لینڈنگ میں دشواری ،طیارہ فضا میں چکر لگانے لگا، جدہ سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 کو بھی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سے آنے والی اسلام آباد کی پرواز پرواز پی
پڑھیں:
اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک
رپورٹ: احتشام احمد فاروقی:
آذربائیجان اورکیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے اشتراک سے ایک منفرد اور تخلیقی منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور شہریوں کو فنونِ لطیفہ کی اہمیت سے روشناس کروانا ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد داؤد نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ آذربائیجان اور سی ڈی اے کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ تکمیل کے لیے یہاں کی مقامی کمپنیوں ’ورکہ ہولیکس‘ اور ’ڈی آر سٹوڈیوز‘ کو دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں کامسیٹس یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سمیت جڑواں شہروں کی مختلف جامعات کے طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔
یونیورسٹیز کے طلبا اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ زیرو پوائنٹ پل کی نچلی دیواروں پر خوبصورت رنگوں کے ساتھ کیلیگرافی او نقش و نگارکے ذریعے اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے مشن پر ہیں۔
دوسری جانب اس پروجیکٹ میں حصہ لینے والی طالبات ودیان، ہیہان فاطمہ اور دیگر طلبا کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم اتنے بڑے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔
اس پروجیکٹ پر کام کے ذریعے ہم اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ طلبا کے لیے اس سے بڑا سنہری موقع کوئی نہیں ہو سکتا کہ ہمارا کام وفاقی دارلحکومت کی دیواروں پر پوری دنیا دیکھے گی۔
طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہر کی تزئین و آرائش میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان آرائش تخلیقی منصوبہ تزئین سی ڈی اے طالبات طلبا کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیلیگرافی نقش و نگار