ٹنڈوجام گندے پانی میں ڈوب گیا ،اسکول بازار بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) گندے پانی کی مین سیوریج کی مرمت مکمل نہ ہو سکی، شہر کے مزید علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے، علاقے کے اسکول بازار بند، ٹریفک کا نظام درہم برہم، عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچانک ریلوے پھاٹک کے قریب گندے پانی مین سیوریج لائن کا مین ہول بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پورے شہر میں گندا پانی کھڑا ہو گیا، شہر کے بازار اور گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئے، گندے پانی کی وجہ سے بہت سی مارکیٹیں بند رہیں جبکہ گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکول ٹائون اور ہائی سیکنڈی گرلزہائی اسکول میں اساتذہ گندے پانی سے گزر کر اپنی ڈیوٹیوں پر پہنچے لیکن طلبہ کی حاضری صفر رہی، نیشنل بینک اور الائیڈ بینک میں بھی کام نہیں ہو سکا، بلدیہ کے آفس کے سامنے بھی گندا پانی کھڑا تھا، مذکورہ سیوریج لائن 1985 میں چیئرمین میر غلام اکبر تالپور کے دور میں ڈالی گئی تھی، اس وقت شہر کی اتنی بڑی آبادی نہیں تھی، بدقسمتی سے آج تک وہی سیوریج لائن سے بلدیہ کام چلا رہی ہے، جبکہ شہر کی آباد ی اب ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور یہ سیوریج لائن کی بھی مدمت معیاد ختم ہو چکی ہے، پہلے اس سیوریج لائن سے پانی شہر کے 3 بڑے گندے پانی کے جوہڑوں کے اندر جاتا تھا لیکن اب بلدیہ کی مدد سے ان تمام جوہڑوں پر مافیا کا قبضہ ہے اور اطلاعات کے مطابق ان کو کچی آبادی ظاہر کرکے فروخت کیا جارہا ہے، اسی طرح تمام برساتی نالوں پر بھی قبضہ ہو چکا ہے۔ دوسری طرف سیوریج لائن سے پانی زبردستی جنوب سے شمال کی جانب جاتا ہے جس کی وجہ سے مسلسل مشینیں چلانی پڑتی ہیں اور اب تک ڈیزل پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں، پہلے خودبخود قبضہ کیے ہوئے گندے پانی کے جوہڑوں میں پانی چلا جاتا تھا اور شہر میں کبھی بھی پانی کھڑا نہیں ہوتا تھا، منتخب ہونے والے کونسلر اور چیئرمین حضرات کو یہ مسلہ گو کہ تحفے میں ملا ہے لیکن اب انہیں عوام کو اس مسئلے سے نجات دلانے کے لیے نئی سیوریج لائن اور صحیح سمت میں ڈالنے کی کوشش کرنا چاہیے اور قبضہ کیے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ پھر بحال کرنا چاہیے تاکہ وہاں پر ڈسپوزل پمپ لگا کر اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر طاہر اُسامہ سیوریج لائن کی مرمت کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رات گئے تھے کام مکمل ہونے کے شہر سے سیوریج کا پانی نکل جائے گا اور وہ اس سلسلے میں ضلع چیئرمین سے بات کریں گے کہ اس پرانی لائن کو تبدیل کرکے نئی سیوریج کی لائن ڈالی جائے تاکہ عوام کو اس سے پیدا ہونے والی پریشانی سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیوریج لائن گندے پانی
پڑھیں:
تاجر اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے، انجمن تاجران ریشم بازار
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ، چیئرمین عدنان دیسوالی و جملہ عہدیداران نے حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینئر صحافیوں صدر امجد اسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد حسین آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شبیر نظامانی، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل راجپوت، خازن آفتاب رند، پریس سیکرٹری غلام قادر توصیفی، قانونی مشیر ماہر قانون و کالم نویس عبدالوہاب منشی، اراکین گورننگ باڈی کے لیے عرفان آرائیں، امتیاز کھاوڑ، جاوید نثار چنہ، آصف شیخ، مجیب الرحمان، اصغر خانوٹی، یامین قریشی، مبین مگسی، ندیم خاور، ذوالفقار جسکانی اور عمران راجپوت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ حیدر آباد شہر کی جانی مانی صحافتی شخصیات نے اہم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور تاجر برادری و صحافی برادری کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، اس لیے ہم پر اُمید ہیں کہ سینئر صحافیوں کے انتخاب سے تاجر برادری کے مسائل کو مزید بہتر انداز میں اُجاگر کیا جائے گا اور شہر کی بہتری کے لیے ایسے پیشہ ور صحافیوں کا یکجا ہو کر آنا خوش آئند ہے۔ صدر آصف میمن کونچ والا نے کہا کہ ان صحافی دوستوں پر مزید ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ شہر کی اصل تصویر کو نمایاں کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔