دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے، لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔
لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 11، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 5 بھی ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ فہرست کے مطابق نیاز اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر ملاقات کے لئے آئیں گے۔ نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔