Nai Baat:
2025-01-19@07:06:50 GMT

اور جرم جاری ہے

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

اور جرم جاری ہے

شاید جرم کبھی نہیں رکتا ، کسی نہ کسی طرح خود کو زندہ رکھتا ہی ہے کیونکہ اس کی پرورش اور اسے نشوونما فراہم کر نے والے عوامل کی شدت میں کمی نہیں آتی خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور سماج میں۔ جہاں عام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ترجیحات میں شامل نہیں ہوتی۔ یا ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ریاست اس حوالے سے اپنی مکمل رٹ قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی کہ وہ اپنی کمزور اور ناتواں آبادی کو جبر کے خلاف تحفظ فراہم کر سکے۔ یا ہمارے ہاں دو ٹانگوں والے درندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور چہرے پر نقاب چڑھائے یہ سماج میں رہ کر سماج کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ میرے بنیادی موضوعات سماجی مسائل ، برائیاں اور اس حوالے سے ریاست ، قانون ، آئین اور سماج کے کردار پر بحث شامل رہی ہے۔ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ مسلسل آگہی دینے کی ہماری جد و جہد تو تھکاوٹ کا شکار ہو گئی لیکن نہیں رک سکے تو محروم و مظلوم اور کمزور کے خلاف جرائم۔
جیسے پاکستان میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں اب بہت زیادہ شدت آ گئی ہے جبکہ پاکستان پینل کوڈ کے مطابق بچوں کے خلاف جنسی جرائم سیکشن 377 (غیر فطری جرائم) اور سیکشن 376 (ریپ) سمیت مختلف دفعات کے تحت قابل سزا ہیں۔پاکستان میں بچوں کے خلاف تشدد کی کئی اقسام (جسمانی، نفسیاتی، جنسی) ہیں جبکہ اور بھی کئی حوالوں سے وہ استحصال کا شکار ہیں، بشمول معاشی استحصال اور سمگلنگ۔ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے کچھ اقدامات اٹھائے تھے جن میں زینب الرٹ، رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ 2020 کا نفاذ، جس کا مقصد بچوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے کیسز پر فوری اور موثر کاروائی کرنا ہے۔نیشنل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا جو غیر انسانی سلوک کے شکار بچوں کو پناہ، مشاورت اور بحالی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ تاہم بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں عوامی بیداری میں اضافہ، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تربیت اور اس بات کو یقینی بنانا کہ مجرموں کا احتساب کیا جائے گا ، اہم ہیں۔

اس کے علاؤہ حکومت نے غیر اخلاقی جرائم میں ملوث مجرموں کی ایک قومی رجسٹری بھی قائم کی ہے تاکہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے اور حکومت نے لوگوں کو اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنے اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی رپورٹ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے عوامی بیداری کی مہم بھی شروع کی ہے۔ جبکہ مختلف این جی اوز اور تنظیمیں بھی بچوں کے کرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ،متاثرین اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بچوں کے حقوق کے کنونشن (CRC) کی توثیق کے تقریباً 30 سال بعد، کوئی عوامی مربوط چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم، جیسا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق، قائم نہیں کیا گیا ہے۔ تقریباً 3.

3 ملین پاکستانی بچے چائلڈ لیبر میں پھنسے ہوئے ہیں، جو انہیں ان کے بچپن، صحت اور تعلیم سے دور کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 20-49 سال کی عمر کی تقریباً ایک چوتھائی خواتین کی شادی 15 سال کی عمر سے پہلے اور 31 فیصد کی اٹھارہ سال کی عمر سے پہلے ہو چکی تھی۔ پانچ سال سے کم عمر کے صرف 34% بچے پیدائش کے وقت قومی سطح پر رجسٹرڈ ہیں۔ (PDHS) 2012-2013 پیدائش کا اندراج تمام بچوں کا بنیادی حق ہے جو بچے کے وجود اور شناخت کے قانونی ثبوت ہیں۔ جو عمر کے درست ریکارڈ ،چائلڈ لیبر اور بچوں کی شادی کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے، اور بچوں کو انصاف کے ایک مضبوط اور مربوط نظام کے ذریعے بدترین سلوک سے بچا سکتا ہے۔
پاکستان میں 2024 کے دوران بچوں کے خلاف ہونے والے جنسی جرائم کے بارے میں غیر سرکاری تنظیم ساحل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کل 1,456 واقعات رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی اکثریت (53%) لڑکیاں جبکہ 47% لڑکے تھے۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر غریب خاندانوں کے بچے بدسلوکی اور استحصال کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ بچوں کے حقوق اور تحفظ کے بارے میں محدود آگاہی کا ہونا اور گھر والوں کی جانب سے بدسلوکی اور نظر انداز کرنا بھی شامل ہے ، جو جرم کی شدت کو بڑھا دیتا ہے۔ اول تو بچہ ڈر اور خوف کے مارے بتاتا نہیں اور اگر بتا دے تو زیادہ تر گھر والے بچے کی شکایت کو نظر انداز کر کے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں، یہ سماجی خوف بچوں کے خلاف تشدد کو ختم نہیں ہونے دے رہے۔

ماہرین کے مطابق غیر سماجی شخصیت کے حامل افراد پرتشدد رویے کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں بشمول بچوں کے خلاف جرائم کے بھی۔ایسے بالغ افراد جنہوں نے اپنے بچپن میں اس قسم کی بدسلوکی کا سامنا کیا ہو، وہ پیڈوفلیا میں مبتلا ہو کر بچوں کے خلاف اسی طرح کے جرائم کرتے ہیں حالانکہ انہیں ان کا محافظ ہونا چاہیے تاکہ وہ کسی دوسرے کو بچا سکیں لیکن زیادہ تر کیسز میں ایسے افراد ہی ان جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں اور وہ یہ کام بڑی پلاننگ سے کرتے ہیں۔نفسیاتی ماہرین نے چند مزید وجوہات پر بھی روشنی ڈالی ہے جیسے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی تک آسان رسائی، جیسے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا، آن لائن پر تشدد غیر اخلاقی مواد نے بھی خطرے کو بڑھا دیا ہے۔ اس کے علاوہ شہری علاقوں کے بچے یا وہ لوگ جنہوں نے نقل مکانی کی ہے، سپورٹ نیٹ ورکس کی کمی کی وجہ سے استحصال اور بدسلوکی کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں قدرتی آفات یا تنازعات سے متاثرہ بچے بھی بدسلوکی اور استحصال کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں۔ یعنی کہ پْراثر اور ناکافی قوانین اور پالیسیاں، غیر فعال آگاہی مہم، والدین اور سماجی لاپرواہی بچوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں جس سے جرائم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کا زیادہ شکار ہو بچوں کے خلاف پاکستان میں کے بارے میں فراہم کر سکتے ہیں کے مطابق نہیں ا اور اس کے لیے

پڑھیں:

برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا

برطانیہ میں بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے والے ڈاکٹرکو 5 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد بھی مزید 5 سال زیر نگرانی رہیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برمنگھم کے یونیورسٹی اسپتال ساؤتھمپٹن این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے 58 سالہ ڈاکٹر محمد صدیقی کو سزا سنائی گئی۔

عدالت میں ڈاکٹر محمد صدیقی نے 25 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

ڈاکٹر محمد صدیقی پر الزام تھا کہ زیادہ پیسے کمانے کے لیے آن کال گھروں میں جا کر بچوں کی ختنہ کیا کرتے تھے۔

تاہم صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے اس دوران وہ حفاظتی انتظامات نہیں کر پاتے تھے جو بچوں کی صحت کے لیے لازم و ملزوم ہوتے ہیں۔

 ڈاکٹر کی جانب سے جن بچوں کی ان کے گھروں پر ختنہ کی گئی ان میں سے ایک بچہ مرنے سے بال بال بچا تھا جب کہ درجنوں بچوں کو شدید تکلیف اور انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

2015 میں میڈیکل پریکٹیشنرز ٹریبونل سروس نے ڈاکٹر محمد صدیقی کی جنرل میڈیکل کونسل کی رجسٹریشن ختم کردی تھی کیوں کہ انھوں نے 4 بچوں کی حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے گھروں میں ختنہ کی تھی۔

اس کے باوجود ڈاکٹر صدیقی نے یہ آپریشن جاری رکھے اور امریکا کے مختلف شہروں میں موبائل کلینک کے نام پر 300 پاؤنڈ فی ختنہ خدمات انجام دیتے رہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے مفاد پر سمجھوتا نہیں کرینگے،ناصر حسین شاہ
  • غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے خلاف فتویٰ جاری
  • کراچی: 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش مل گئی
  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • برطانیہ‘ بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
  • برطانیہ؛ گھروں پر جا کر بچوں کا غیر محفوظ طریقے سے ختنہ کرنے پر ڈاکٹر کو سزا
  • چینی حکومت سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم ہے، وزارت خارجہ
  • چین اور آسیان ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرانک فراڈ  جیسے جرائم کا مقابلہ کریں گے، چینی وزیر خارجہ
  • پی ٹی آئی کے مطالبات کم، حکومت کے خلاف چارج شیٹ زیادہ ہے، عرفان صدیقی