ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) ملتان ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار ہوگئی جہاں مہمان ٹیم کی 5 وکٹیں جلد گرگئیں اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، تیسرے روز کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے، ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے، میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو اگلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی اور سعود شکیل 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد محمد رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوگئے، اس سے پہلے دوسرے روز محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سابق کپتان بابراعظم صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، مہمان ٹیم کے سپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پاکستانی سپنرز نے تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی تھی، پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کی شکار رہی، 4 کھلاڑی 22 رنز پر پویلین لوٹے، یہ چاروں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں، اس کے بعد آئی نعمان علی نے اگلے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آخری وکٹ ابرار احمد کے نام رہی اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جومیل واریکن 31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کے صرف 5 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، پاکستان نے مہمان ٹیم پر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جب کہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، دوسرے نمایاں بلے باز محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر سِنکلیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز مہمان ٹیم رنز بناکر آؤٹ ہوئے

پڑھیں:

بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ

زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ایچیسن کالج میں نئے رائیڈنگ پویلین کا افتتاح کردیا 
  • طیارہ حادثے کا شکار پاک فضائیہ کے پائلٹ نے سب سے پہلے لوگوں سے کیا پوچھا؟ ویڈیو دیکھیں
  • صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • ایس پی یو پنجاب پولیس کا ٹیسٹ: اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار افراد گرفتار
  • بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
  • تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس
  • کراچی؛ جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کیلیے حکمت عملی مرتب
  • اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
  • لاہور کا لالہ جو کرکٹ کی تاریخ میں امر ہوگیا