مذاکرات دو، تین دروازوں سے بیک وقت نہیں چلتے، PTI کو ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد، پشاور (نیوز ڈیسک) حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات کا علم ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کو پیغام دیا ہےکہ دو دو تین تین دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے، جبکہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی عسکری قیادت سے ملاقات کے بعد نواز شریف کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے، نوازشریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، میاں بیوی نے ایک فراڈ ٹرسٹ بنایا،جب قانونی دفاع نہ ہوا تو مذہب کارڈ استعمال کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے، بیرسٹرگوہرنےکہا براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پربات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے لہٰذا اب چھوٹے چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں، اگر وہ دروازہ کھل گیا ہے جس کیلئے سال سے کوشاں تھے تو یہ کوشش چھوڑ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور علیمہ خان بھی آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری بات چیت براہ راست اعلی تریں فوجی سطح پر شروع ہو گئی ہے اور بڑی اطمینان بخش ہے تو ہمارے سامنے جن لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے انکو بتائیں کہ یار چھوڑ دیں یہ کوشش، اب ہمیں وہ دروازہ مل گیا ہے جس کیلئے ہم ایک سال سے کوشش کر رہے تھے اور وہ کھل بھی گیا ہے۔ ادھر خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف نے اپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانے کا مشن سونپ دیا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا ہے، ایسے عناصر سرگرم ہو چکے جو نہیں چاہتے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔انہوںنے کہاکہ وزراء اپنے حلف کا پاس رکھ کر پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کی ملاقات پر سیاست نہ کریں۔دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاست کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہ کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔