جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے، چیئرمین سینٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔صحت مند قوم ہی ایک مضبوط معیشت اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔ ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں ورزش، متوازن غذا اور مثبت رویے کو شامل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے بطورِ مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام اسلام آباد پولیس لائنز میں منعقدہ ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پولیس فورس، خاص طور پر شہداء کے اہل خانہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے ایف پی سی سی آئی کے اس اہم اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب پولیس فورس کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری پولیس فورس کا شکریہ ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ وہ ہماری حفاظت اور امن و امان کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں۔"شہداء کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا، "پوری قوم، پارلیمنٹ اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ کا نقصان ہمارا اجتماعی نقصان ہے، لیکن ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ آپ کے پیاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔"چیئرمین سینیٹ نے نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ صحت کے فروغ میں زیادہ فعال کردار ادا کرے انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سفارت کار اور کمیونٹی رہنما بھی شامل تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امیرمقام کی پورن ٹوا میں پولیس چوکی پر حملے میں زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی عیادت
پشاور:وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ دنوں شانگلہ کے علاقے پورن ٹوا میں پولیس چوکی پر حملے میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیمان کی عیادت کی۔
انہوں نے زخمی اہلکار کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر ہسپتال حکام نے وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام تفصیلی بریفنگ دی ، وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہر قسم علاج کی ہنگامی بنیادوں پر ہدایت کی۔
انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،
ملک و قوم کی امن و سلامتی کے لیے تمام سیکورٹی فورسز اور ایجنسیز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر مسلم ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر ڈاکٹر عمررحمان و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے ۔