Daily Ausaf:
2025-01-19@12:58:27 GMT

19 بچوں کی ماں نے پی ایچ ڈی کرکے سب کو حیران کردیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

سعودی عرب(نیوز ڈسک)کہتے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ بس شرط یہ ہے کہ آپ میں سیکھنے کی لگن ہو تو عمر اور تمام مصیبتوں کو انسان بہ آسانی عبور کرلیتا ہے۔ایسا ہی کچھ سععودی عرب کی ایک خاتون نے کیا۔ جو کہ 19بچوں کی ماں بھی ہے اور اس کے بعد انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرلی۔ خاتون کا حمدہ الرویلی ہے۔حمدہ الرویلی 19 بچوں کی ماں ہونے کے باوجود اپنی تعلیم کا خواب پورا کرنے میں کامیاب رہیں۔ حمدہ نے نہ صرف اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی بلکہ اپنی لگن اور محنت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی، جو واقعی ایک متاثر کن کارنامہ ہے۔

زندگی کا نظام اور منصوبہ بندی کیسے کرتی ہیں؟
حمدہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کو ایک خاص نظام کے تحت منظم کیا۔ دن کے وقت وہ اپنے بچوں اور کام پر توجہ دیتی ہیں، جبکہ رات کو اپنی پڑھائی اور ای کامرس کے کاروبار کے لیے وقت نکالتی ہیں۔ حمدہ کا کہنا ہے، ’مجھے بے ترتیبی پسند نہیں، اس لیے میں ہر دن کی منصوبہ بندی بہت احتیاط سے کرتی ہوں۔‘

تعلیم اور کیریئر کا سفر کیسے طے کیا؟
43 سال کی عمر سے پہلے حمدہ نے بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں مکمل کیں۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق حمدہ الرویلی نے سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ کو انکشاف کیا کہ وہ ذہنی صحت کے شعبے میں ایک اہم عہدے پر کام کرتی ہیں اور ساتھ ہی ای کامرس کا کاروبار بھی سنبھالتی ہیں۔ اپنے تعلیمی سفر کے دوران انہیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔حمدہ کے لیے ان کے اساتذہ اور فوجی افسران انکی انسپیریشن کا ذریعہ تھے۔ ان کے بقول، ’میرا رول ماڈل وہ استاد ہے جو طلبہ سے بھری کلاس کو منظم کرتا ہے، اور وہ فوجی افسر ہے جو بڑی تعداد میں فوجیوں کی نگرانی کرتا ہے۔‘

بچوں کی پرورش اور تعلیم کے معاملات
19 بچوں کی ماں ہونا ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن حمدہ نے اپنے بچوں کی پرورش کو بھی مثالی بنایا۔ ان کے تمام بچے اپنی تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، اور کچھ نے تو 100 فیصد نمبر بھی حاصل کیے ہیں۔ حمدہ نے کہا، ’میرے لیے ایک بچے کی پرورش 10 بچوں کی پرورش جیسی ہے، لیکن میں ہر بچے کی ضروریات کا خیال رکھتی ہوں اور ان کے شوق کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔‘

کامیابی کا راز
حمدہ کا ماننا ہے کہ یہ کامیابی ان کی محنت، منصوبہ بندی اور خاندان کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’تعلیم کا خواب پورا کرنا آسان نہیں تھا، لیکن میں نے اسے کبھی ترک نہیں کیا۔‘حمدہ الرویلی کی کامیابی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ محنت، صبر اور منصوبہ بندی سے کچھ بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ چاہے ذمہ داریاں کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہوں، اگر آپ کے پاس جذبہ اور لگن ہو تو کامیابی آپ کا مقدر بن جاتی ہے۔

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حمدہ الرویلی بچوں کی ماں انہوں نے کی پرورش

پڑھیں:

یقین دلاتے ہیں کہ کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی

چاغی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہنر مندی اور نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اپنے نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • برے کام کا انجام برا ہے…
  • یقین دلاتے ہیں کہ کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی
  • کیا 60 برس پہلے بھی کوئی چیٹ بوٹ تھا؟ حیران کن دریافت
  • ایران: سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا
  • خواجہ سرائوں کی تعلیم سے متعلق نئی پالیسی،حکومت نے انقلابی تبدیلی کا آغاز کردیا
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کا ہدف 3.2 سے کم کرکے 3 فیصد کردیا
  • مصر میں نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو حیران کردیا
  • ت سے تختی، ت سے تعلیم… محروم معاشرہ
  • لڑکیوں کی تعلیم اور قومی ترجیحات کا تعین