نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے پیپلز میڈیکل اسپتال، زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر، بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ کا دورہ کیا، پیپلز میڈیکل اسپتال اور زچہ و بچہ ہیلتھ کئیر سینٹر کے دورے کے موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے صحت کی سہولیات سے متعلق معلومات لی۔ اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں زیر علاج اور او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے۔ مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ کی سہولیات اسپتال میں فراہم کی جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ، شہری نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار

کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی شکایات والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 پروفیسر سعید خان نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹس کے مطابق 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

جناح اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عرفان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جناح اسپتال میں یومیہ 150 سے 200 مریض وائرل انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔

 دوسری جانب سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نظام شیخ نے بتایا کہ اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے، جس کے باعث ان بیماریوں کی تصدیق نہیں ہو پاتی۔ سول اسپتال میں وائرل انفیکشن کے مریضوں کی یومیہ تعداد 200 تک پہنچ چکی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہننے، خود کو ڈھانپ کر رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کے ذریعے وائرل انفیکشنز اور دیگر بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ فی الوقت سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے، کیونکہ کورونا کی وبا کے بعد عوام نے ٹیسٹ کروانا تقریباً ترک کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • جمس اسپتال کی حالت میں بہتری نہ آئی سہولیات کا فقدان ادویات ناپید
  • ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل
  • کراچی میں پھر کورونا وبا پھیلنے لگی،30 فیصد مریضوں کی رپورٹ مثبت
  • کراچی: کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ، شہری نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار
  • پانی کی فراہمی دستاویزی حد تک محدود ہے، آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن
  • نوشہروفیروز،ریجنل الیکشن کمشنر شہید بینظیر آباد محمد یوسف صدیقی ،خالد احمد صدیقی ودیگر سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • خیرپور: ڈاکٹروں کا مختلف اسپتالوں کادورہ وارڈز کے معائنے کیے
  • بگن :امدادی قافلے پر حملہ‘ جوان شہید‘ 6 دہشتگرد ہلاک