سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔

کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔

شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا ان کی پہچان بن گیا ہے۔

مچھلی سرد موسم میں ہاتھوں ہاتھ فروحت ہو جاتی ہے۔ لیکن طیبہ کو اب اس بات کی بھی فکر لاحق ہے کہ گرمیوں میں انہیں کوئی اور کام تلاش کرنا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، عطاتارڑ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی 190 ملین کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے کسی کو بری الذمہ نہیں قرار دے رہے، یہ ملکی تاریخی کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے، ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ڈیفالٹ کا خطرہ مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات نے کہا کہ برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) نے وزیراعظم شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا تھا، اسی این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ ضبط کر کے پاکستان بھیجے، اگر یہ پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو ایجنسی نے اسے پاکستان کیوں بھیجا۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی سے سوال ہے یہ اگر عوام کا اور سرکاری خزانے کا پیسہ نہیں تھا تو برطانیہ نے اسے حکومت پاکستان کے حوالے کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تو زمان پارک میں 25 کروڑ کا نیا گھر کیسے بنایا گیا عطاتارڑ نے کہا کہ اپنے سیاسی کریئر میں کابینہ میں آج تک بند لفافہ نہیں دیکھا، کابینہ میں جو ایجنڈا آتا ہے اس پر بحث ہوتی ہے، رشوت کے ذریعے ہیرے، جواہرات خریدے گئے، قوم کے اربوں روپے کھانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن کرپشن پر کوئی چھوٹ نہیں ہے، عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اپنے لوگوں کو کہتے ہیں کہ انہیں جیل سے باہر نکالا جائے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان آجائیں لیکن ان میں کیسز کا سامنے کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے نیتن یاہو کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں، حماس
  • پاکستان نیوی نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کے معاملے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
  • یقین دلاتے ہیں کہ کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، سرفراز بگٹی
  • بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار
  • شارجہ واریئرز کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے پر توجہ
  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو غیر موثر بنانے کا کام شروع ہو چکا۔بیرسٹرسیف
  • بشریٰ انصاری کا شادی سے متعلق مردوں کو اہم مشورہ
  • حیدرآباد: گھر کا گزر بسر کرنے کے لیے خاتون سوپ فروخت کر رہی ہے
  • عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں، کرپشن پر کوئی ڈھیل نہیں ملے گی، عطاتارڑ