Express News:
2025-04-16@22:55:33 GMT

چیمپئینز ٹرافی؛ گمبھیر، روہت نائب کپتان کو لیکر الجھ پڑے

اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے 2 فیصلوں کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ کپتان روہت شرما نے نائب کپتان کیلئے ہاردک کا نام نظر انداز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کے باعث ٹیم انڈیا کا ڈریسنگ روم سرکس کا منظر پیش کررہا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشت روز چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے قبل ہیڈکوچ گوتم گمبھیر، کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنانے کا کہا لیکن کپتان روہت شرما اور اجیت اگرکر نے شبمن گل کو انکا نائب بنانے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: مسلمان کھلاڑی پر الزام تراشی، سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر پر برہم

گمبھیر کا دوسرا فیصلہ جیسے نظر انداز کیا گیا وہ سنجو سیمسن کو شامل کرنا تھا لیکن کپتان اور سلیکٹر نے یہاں بھی ہیڈکوچ بات کو نظر انداز کیا اور رشبھ پنت کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی 

قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: شکستوں سے پریشان بھارتی ٹیم نے کوچ بدل لیا

چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارت کا 15 رکنی اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجہ شامل ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی نائب کپتان

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔

اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔

میچ کے دوران ٹاس کے وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نہایتی سنجیدہ موڈ میں تھے تاہم اسلا آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکے گال پکڑے اور مسکرانے کو کہا! جس پر پریزینٹر نے سوال کیا کہ اس حرکت پر شاداب کو کیا جواب دینا چاہیں گے؟ جس پر بابر کا کہنا تھا کہ دیں گے انشا اللہ۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی ابتدائی دو میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
  • بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا: اے ٹی سی جج
  • بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا، اے ٹی سی جج
  • کپتان سے سیکھی کپتانیاں اب اس کے ساتھ ہی ہو رہی ہیں
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • آئی پی ایل میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز آپس میں ہی الجھ پڑے
  • ابھیشیک شرما آئی پی ایل میں بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر بن گئے
  • توحید ہریدوئے امپائر سے تکرار پر ایک میچ کیلئے معطل