سابق وزیر داخلہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتا دیںق
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔
آج نیوز کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بتایا کہ ایک ”دوست ملک“ سے عبوری افغان حکومت سے بات کرنے کی درخواست کی ہے۔سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا کہ دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف کے خیبر پختونخوا کے سیاسی رہنماؤں سے تقریباً 4 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، آرمی چیف کو خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سیاسی رہنماؤں کو افغانستان سے دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات سمیت سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈز جاری کرے گا: وفاقی وزیر خزانہ
انہوں نے مزید کہا کہ سربراہ پاک فوج کے ساتھ طویل اجلاس میں تمام جماعتوں نے مختلف تجاویز پیش کیں، امید ہے کہ صوبائی حکومت بھی ان پر عمل کرے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف ہمارا ان پٹ چاہتے تھے، میرے خیال میں ایسی ملاقاتیں ہونی چاہئیں، یہ صوبائی سطح پر تھا، لیکن یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، ہم نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے۔
آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، پلان پر اس طرح عمل نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہیے تھا۔
عمران خان کو سزا کے بعد پی ٹی آئی کے ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
انہوں نے افغان طالبان کے ساتھ رابطے میں رہنے اور افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر دباؤ بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں مذاکرات کے دروازے مکمل بند نہیں ہونے چاہئیں، کوئی نہ کوئی راستہ ہونا چاہیے، خواہ غیر رسمی ہو یا کوئی اور، وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
کرم میں آپریشن پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ”محدود آپریشن“ ہوگا، عارضی طور پر بے گھر لوگوں کے لیے رہائش کی جگہیں بنائی جائیں گی، فتنہ الخوارج صوبے میں بدامنی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
بنوں :باران پل کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے نے کہا کہ آرمی چیف
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
رہنما عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں تھے میرے علم میں یہ بات آئی کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا مجھے نہیں معلوم دونوں رہنماں کو دعوت ملی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی امریکی وفد سیتا حال ملاقات نہیں ہوئی۔
عاطف خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزرا موجود تھے ایک سرکاری تقریب میں امریکی کانگریس مین نے گفتگو کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔
مستونگ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،3اہلکار شہید2زخمی
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی دو شہری بھی اس ایونٹ میں موجود تھے جب کہ بانی سے ملاقات یا رہائی سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ کوئی بانی سے ملنا چاہتا ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔
مزید :