2025-02-12@20:01:17 GMT
تلاش کی گنتی: 409
«ایئرپورٹس پر»:
(نئی خبر)
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت کی درخواست پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (HMC) اور سائٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرزین العابدین میمن نے کی۔ میٹنگ میں اے ڈی سی I، اسسٹنٹ کمشنر، وائس چیئرمین احسن شیخ ایڈووکیٹ، ایگزیکٹو رکن ضیا الدین قریشی، ایچ ایم سی کا عملہ، اور سائٹ لمیٹڈ عملہ بشمول سید قمر اور انتخاب نے شرکت کی۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نشان لگائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صنعتوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ تاہم ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور سڑکوں...
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو نے امریکی پابندیوںکو افسوسناک قرار دے دیا۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کا کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ اور سیاسی نوعیت کا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر کا عمر بشیر کی حکومت کو ہٹانے میں فعال کردار تھا۔ یہ فیصلہ سوڈانی فوج کی حمایت کی نمائندگی کر رہا ہے۔ آر ایس ایف کی جانب سے یہ بیان امریکی فیصلے کے بعد سامنے آیا،جس میں کہاگیا تھا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان اور ان کے ساتھ اتحاد کرنے والے گروپوں نے سوڈان میں نسل کشی کی ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساڑھے چار سال بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز جمعہ دس جنوری کو اسلام آباد سے پیرس کےلیے روانہ ہوگی جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ سماء نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے لینڈ کرے گی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس موقع کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے اور پہلی پرواز کو رخصت کریں گے۔تقریب...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال کی طویل بندش کے بعد کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی۔ پرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ فرانس میں ’پی آئی اے‘ منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی روز شام پیرس انٹرنیشنل چارڈیکال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ فرانس سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی قومی ایئرلائنز کی فرانس کیلئے بحالی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ وہ اس کے خیرمقدم کے منتظر ہیں
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گودار میں قائم ’نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ سے پہلی پرواز 10 جنوری کو مسقط کے لیے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی آئی اے یکم جنوری کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ وجوہات کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروزایں اڑان بھرنے کو تیار یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے پاکستان کے دورے کے موقع پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اسلام آباد سے ورچوئل افتتاح کیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست 2024 کو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کا اعلان کرچکے تھے، تاہم بعد ازاں اسے مؤخر کردیا...
کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد 2024ء میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان...
میرپورخاص کے گاؤں میں مبینہ کم عمری کی شادی اور مذہب تبدیلی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ معاملے کا سندھ انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے واقعہ پر ایس ایس پی میرپور خاص کو خط لکھ کر کہا تھا کہ 15 سالہ لڑکی کاجل دیارام کی 19 سالہ پنھوں اکبر علی سے شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا مبینہ معاملہ دس روز قبل گاؤں گلزار قریشی میں سامنے آیا۔ پانچ روز میں اس واقعے کی رپورٹ دی جائے۔ تاہم آج شادی شدہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی اپیل کردی، جس پر عدالت نے جوڑے کے...
یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔انکوائری کے مطابق ایف آئی اے عملے نے انسانی اسمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے...