جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اےاے) نے 2 ایئرپورٹس پر جدیدترین ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم نافذ کرنے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کیلئےمنظوری پلاننگ کمیشن دے گا۔
سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکو پیش کر کے منظوری لی جائے گی ۔ اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدیدایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم نافذ ہیں۔
نئے سسٹم لگانے کے لئے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈرجاری کرے گی۔
مزیدپڑھیں:وزیر اعظم نے رمضان میں اشیائے خور و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلیے ہدایت جاری کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کنٹرول سسٹم سسٹم نافذ
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو شہری جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی بلوچ گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کمسن لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ شیرشاہ پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کچی آبادی کے قریب ٹریفک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 8 سالہ شرجیل ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرایئور موقع سے ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا ہے جبکہ متوفی راہگیر اور اسی علاقے کا رہائشی تھا جس کا آبائی تعلق خیر پور سے تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا شیر شاہ پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمل 35 سال کے قریب ہے ۔