ریلوے پولیس کی ایمانداری، گم ہونے والا لاکھوں مالیت کا امپورٹڈ فون مسافر کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔
مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔
ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے قیمتی موبائل فون حقیقی مالک کے حوالے کر دیا۔
قیمتی موبائل فون کی درست حوالگی پر مسافر نے ریلویز پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے حوالے
پڑھیں:
لانچ نہ ہونے کے باوجود گزشتہ ہفتے کی ٹاپ فہرست میں شامل موبائل
سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری کے بعد فروری میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی برتری برقرار ہے۔ البتہ، مقبولیت کی فہرست میں شیاؤمی 15 الٹرا نے حیران کن انٹری دی ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ شیاؤمی کی یہ ڈیوائس ابھی صارفین کے لیے جاری نہیں کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی 15 الٹرا موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 25 تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 55 چوتھے، ویوو ط50 پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا آٹھویں، نتھنگ فون (3ات) پرو نویں اور شیاؤمی ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔