19 کروڑ مالیت کے ہیروں کا ہار اسمگل کرنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
ایئرپورٹ سے کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے ایسے شخص کو 19 کروڑ سے زائد مالیت کا ہیروں کا ہار برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مشکوک بھارتی شہری کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے سامان سے قیمتی ہیروں والا نیکلس برآمد ہوا جس کی مالیت بھارتی کرنسی میں ساڑھے 6 کروڑ روپے (پاکستانی 60 کروڑ روپے سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔اس نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے جبکہ نیکلس کا کسٹم قوانین کے تحت ضبط کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹلز میں مقیم غیر قانونی افراد کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا فیصلہ
ضبط کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے افراد سے حلفیہ بیان جمع لیکر ہی ان کو سامان واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مذکورہ افراد کئی برسوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مقیم غیرقانونی قابضین سے یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرانے کے بعد ان کا سامان ضبط کرلیا گیا تھا۔ اب غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اپنا سامان واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ اس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ افراد کو ان کا ضبط شدہ سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضبط کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے افراد سے حلفیہ بیان جمع لیکر ہی ان کو سامان واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مذکورہ افراد کئی برسوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی ملی تھیں۔ پولیس کی جانب سے غیرمتعلقہ افراد کیخلاف قانونی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔