لاہور:

وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے نایاب اور قیمتی فالکن (باز) برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی اطلاع پر کی گئی، جس میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے تین نایاب فالکنز ضبط کیے گئے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیرملکی شہری عرب ریاست سے یہ قیمتی پرندے پاکستان لائے تھے، تاہم ان کے پاس فالکن لانے کے لیے درکار لائسنس اور پرمٹ موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر پرندوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر تینوں فالکنز کو لاہور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ان نایاب پرندوں کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، اور ان کی غیرقانونی خرید و فروخت پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی جی پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک نے اس کامیاب کارروائی پر وائلڈ لائف ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ جنگلی حیات کے تحفظ، ان کے غیرقانونی شکاراورغیرقانونی نقل وحمل کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نایاب اور قیمتی جانوروں اور پرندوں کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان لانے یا باہر لے جانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

آئس کریم کی طلب نے خاتون کو کروڑوں روپے جتوا دیے

امریکا میں آئس کریم کی طلب میں بازار جانے والی خاتون نے 27 کروڑ 90 لاکھ روپے (10 لاکھ ڈالر) مالیت کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے آئس کریم کی طلب میں بازار گئیں جہاں راستے میں ایک اسٹیشن پر رک کر انہوں نے کینٹکی جیک پاٹ اسکریچ-آف ٹکٹ خریدا۔

انہوں نے 20 ڈالر کا ٹکٹ اسکریچ کیا جس میں ان کا 10 لاکھ ڈالر کا انعام نکلا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے کارڈ کو بائیں سے دائیں جانب کھرچنا شروع کیا۔ پہلے انہوں نے سوچا کہ انہیں ان کے 20 ڈالر واپس مل گئے، بعد میں خیال آیا کہ 100 ڈالر ہیں لیکن اس کے بعد انہیں ایک کوما دکھا جس سے معلوم ہوا کہ ابھی اور ہندسے باقی ہیں۔

خاتون نے کہا کہ انہیں انعام ملنے کی اتنی خوشی تھی کہ انہوں نے آئس کریم کا پروگرام کینسل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہر میں گھریلو ملازمین کی وارداتوں میں حیران کن اضافہ
  • لاہور: 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • ٹریفک مسائل، شہریوں کے یومیہ 15لاکھ گھنٹے ضایع ، مریضوں کی ہلاکتیں معمول ہیں
  • آئس کریم کی طلب نے خاتون کو کروڑوں روپے جتوا دیے
  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،وزیراعظم
  • لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
  • ٹرمپ کا یوکرین سے امریکی امداد کے بدلے قیمتی معدنیات کا مطالبہ
  • گلشن ٹاؤن کی سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کااختتام (شہریوں نے تاریخی قرار دیدیا)
  • لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار۔ 10 لاشیں نکال لی گئیں