انٹرنیشل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی کی وزیر خزانہ اورنگزیب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
انٹرنیشل فنانس کارپوریشن کے ایم ڈی مختار ڈائپ نے وزیر خزانہ اورنگزیب سے آج ملاقات کی۔
اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
نے پاکستان کے معاشی استحکام پر آئی ایف سی کو بریف کیا۔ ایم ڈی آئی ایف سی نے میکرو اکنامک سطح پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کی۔
وزیر خزانہ نے ملاقات میں ایم ڈی آئی ایف سی کو بتایا کہ پاکستان کے ذمے قرض اور لیکویڈیٹی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ پاکستان نےبنیادی اصلاحات اور زرعی شعبے پر انکم ٹیکس عائد کیا ہے۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے انھیں بتایا کہ پاکستان نے 43 وزارتوں اور 400 منسلک اداروں میں رائٹ سائزنگ کی اور پینشن کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔
انھوں نے کہا حکومت ایساما حول پیدا کرنے کےلیے پرعزم ہے جس میں نجی شعبہ معاشی ترقی میں آگے ہو۔
ایم ڈی آئی ایف سی نے کہا آئی ایف سی پاکستان کی طرف سے اصلاحات کو تسلیم کرتا ہے، نجی شعبہ نے وزیر خزانہ کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو عالمی سطح پر بہتر سمجھا جاتا ہے، پاکستان کو گرین انرجی، ڈیٹا سینٹر، زرعی سپلائی میں بہتری، ٹیلی کام اور ڈیجٹائزیشن سیکٹر میں مدد فراہم کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، ڈیٹا سینٹر اور زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں نجی شعبے کی شراکت داری کےلیے پرعزم ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی شعبے میں انکم ٹیکس اور کیپٹل موبلائزئشن پر بات چیت ہوئی، بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فوائد کو تسلیم کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایف سی نے کہا ایم ڈی
پڑھیں:
امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اسکے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس کے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی۔
نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے، یہ تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے فیصلے کررہے ہیں۔ ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے تو ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس ایسی مصنوعات ہیں جو انٹرنیشنل برانڈز بن سکتی ہیں، ہمیں برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے۔ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد امریکا جائے گا۔ امریکا کے ساتھ مثبت بات چیت کی جائے گی۔
قبل ازیں وزیر خزانہ نے نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گجرانوالہ چیمبر نے عالمی معیار کی اشیا کی نمائش کی ہے۔ انرجی ایفیشنی کے معیار کے مطابق اشیا تیار کی جا رہی ہیں۔ حکومت صنعتی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ برآمدی اشیا کے لیے ایکسپو سینٹر ہونا چاہیے۔