لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے اتارنےکی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے پر زائرین کا ائیرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔سو سے زائد عمرہ زائرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کر دیا گیا ،سعودی ائیر لائن نے پولیو ویکسینیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لود کیا،آف لوڈ کیے جانے پر عمرہ زائرین کا سعودی ائیر لائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا ہے اور کہتے ہیں کہ نئی ٹکٹ خرید یں ،بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی، غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے سزا ہمیں دی جا رہی ہے ،سعودی ائیر لائن انتظامیہ کے ساتھ عمرہ زائرین کی تکرار ہوئی،سعودی ائیر لائن کے عملے نے کاونٹر سے باہر نکال دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی ائیرلائن نے پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا
لاہور : پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کے معاملے پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے متعدد زائرین کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100سے زائد عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا. جس پر زائرین نے احتجاج کیا۔24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے ایئر پورٹ سے سیکڑوں مسافر آف لوڈ کیے گئے، کیونکہ سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو عمرہ زائرین نے انہیں گھیر لیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔زائرین نے سعودی ایئر لائن کے افسران کی بدسلوکی اور اف لوڈ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا۔مسافروں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر روانہ کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔عمرہ زائرین نے ایئرپورٹ سے واپس جانے سے انکار کر دیا اور سعودی ایئر لائن کے رویے کے خلاف نعرے بازی کی۔
یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ یا حج کے لیے مملکت جانے والے پاکستانی مسافروں سے نیسیریا گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن کی شرط ختم کردی تھی۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) نے جمعرات کو مختلف ممالک کے مسافروں کے لیے ایک نیا سرکلر جاری کیا تھا۔