گجرات میں اسکول پرنسپل نے ٹیچر پر تھپڑوں کی برسات کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی شہر گجرات میں ایک اسکول کے پرنسپل کی ٹیچر کو 18 بار تھپڑ مارنے کی سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نویوگ اسکول میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے استاد پ تھپڑوں کی بارش کردی، مبینہ طور پر یہ معاملہ ریاضی اور سائنس کے مضامین سے متعلق استاد کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سے پیدا ہوا تھا۔
پرنسپل نے استاد پر کلاس میں نامناسب رویے اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا جب کہ استاد نے کہا کہ پرنسپل نے اسکول میٹنگ کے دوران غصے میں اس پر حملہ کیا۔
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا، کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قبل ایجوکیشن انسپکٹر معاملے کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران دونوں افراد نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، استاد نے دعویٰ کیا کہ پرنسپل نے طلبا سے اپنے پیروں کی مالش کرائی جب کہ پرنسپل نے الزام لگایا کہ استاد نے طلبہ کو اپنے گھر بلایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرنسپل نے
پڑھیں:
اسکول کے زمانے میں جس لڑکے پر کرش آیا وہ اب لوگوں کا دل دکھاتا ہے: مشال خان
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان مشال خان نے محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف دلچسپ سوالات کے جواب دیے جن میں ایک سوال محبت سے متعلق بھی تھا۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران محبت کا ذکر آتے ہی ناگواری کا اظہار کیا۔
مشال خان نے بتایا کہ مجھے بچپن میں، اسکول کے زمانے میں ایک لڑکے پر کرش آیا تھا مگر میں نے اسے بتایا نہیں تھا، میں ابھی بھی اس لڑکے کو جانتی ہوں وہ کچھ خاص شخصیت نہیں بنا اور اب وہ لوگوں کا دل دکھانے والا انسان ہے۔
محبت پر بات کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ میں محبت کا شوق ہی نہیں رکھتی ہوں، مجھے محبت کرنے کا نہ کبھی شوق تھا اور نہ ہو گا۔
انہوں نے یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ یکطرفہ محبت کوئی معنی ہی نہیں رکھتی ہے، مجھے یک طرفہ محبت کی سمجھ ہی نہیں آتی ہے، یہ سب دھوکا ہے، شاعروں نے ہمیں غلط بتایا ہے کہ محبت کے بھی کچھ مراحل ہوتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ شاعروں نے بس ہمارے دماغ خراب کیے ہوئے ہیں کہ محبت اور یک طرفہ محبت بھی کچھ ہوتی ہے، آپ کو ڈرپ لگے گی تو آپ محبت کے فلانے مرحلے پر کھڑے ہوں گے، یک طرفہ محبت صرف ایک دھوکا ہے۔
مشال خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت میں آپ ایک دوسرے کو تھامتے ہیں اور پروان چڑھتے ہیں۔
Post Views: 3