وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی جانب سے عائد کی گئی سرکاری ملازمین کے اثاثے مانیٹر کرنے کے لیے قانون سازی کی شرط بھی پوری کر دی ہے، وفاقی کابینہ نے مسودہ قانون کی منظوری بھی دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کے مسودے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو مانیٹرنگ کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مجوزہ نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری ملازمین کے مالی طرز عمل کو مانیٹر اور ریگولیٹ کر سکے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ مسودہ قانون منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ میں نئی دفعہ 15 اے کا اضافہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظورکر لیا ہے۔ نئی شق کے تحت سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات اب ویب سائٹ پر بھی ظاہر کی جائیں گی۔

نئے قانون کی منظوری کے بعد گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیل فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثے اور مالی حیثیت ایف بی آر کے ذریعے ظاہر کریں گے۔ اثاثوں تک اسٹیبلیشمنٹ ڈویڑن کو بھی رسائی ہو گی قابل رسائی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ذاتی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایم ایف بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ٹیکسز سرکاری ملازمین شرائط کابینہ منظوری میڈیا رپورٹ نیا مسودہ قانون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف ٹیکسز سرکاری ملازمین کابینہ میڈیا رپورٹ نیا مسودہ قانون سرکاری ملازمین کے رپورٹ کے مطابق کی منظوری کے لیے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اپنی قانون سازی، عدالتی نظام، انتظامی ڈھانچے اور عوامی خدمات کو مصنوعی ذہانت (AI) سے مربوط کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

یو اے ای کی وفاقی کابینہ نے ’انٹیلیجنس آفس‘ کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو مقامی و وفاقی قوانین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مؤثر اور تیز تر بنانے پر کام کرے گا۔

اس نئے انٹیلیجنس آفس کا مقصد قانون سازی کے عمل میں رفتار پیدا کرنا، قوانین کے اثرات کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کرنا، تحقیقی و مسودہ سازی کے مراحل کو جدید بنانا اور قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

یو اے ای حکام کے مطابق یہ اقدام ملک کو مستقبل کی جدید، پائیدار اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی طرف لے جانے کے مشن کا حصہ ہے، جس کے ذریعے گورننس کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔


 

متعلقہ مضامین

  • سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
  • سندھ کابینہ نے انٹر بورڈ کراچی کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی
  • کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، چیف جج چیف کورٹ
  • حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی
  • متحدہ عرب امارات میں عدالتی نظام اور عوامی سروسز کو مصنوعی ذہانت سے جوڑنے کا فیصلہ
  • ایسا کوئی قانون پاس نہیں کریں گے جس سے صوبے کو نقصان ہو: شہرام ترکئی
  • اسرائیل کے بارے میں حکومت قائداعظم کی قومی پالیسی پرکھڑی ہے: وفاقی وزیرقانون
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کردیا
  • مغربی بنگال میں وقف بل کی منظوری کے بعد ہنگامے، مرشد آباد میدانِ جنگ بن گیا