ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، پوسٹ مارٹم میں تشدد چھپانے پر ایم ایل او گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تشدد اور حقائق چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی گرفتاری ایف آئی اے میرپورخاص نے کی، ملزم پر ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جب کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شاہنواز ایف ا ئی اے قتل کیس
پڑھیں:
ایران کو دھمکیاں دینے والا امریکہ انرجی بحران کی زد میں، 5 ریاستوں کو بجلی کی بندش کا سامنا
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بجلی کی بندش کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے لکھا تھا کہ اس طرح حکومتیں گرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہویہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے موقع پر پانچ ریاستوں میں پچاس ہزار سے زائد عمارتوں میں رہائش پذیر امریکی صارفین کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں اس وقت پچاس ہزار سے زیادہ عمارتوں میں بجلی نہیں ہے۔ ریاستہائے متحدہ میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت درپیش ہے جب امریکی حکومت عمان میں ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بجلی کی بندش کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے لکھا تھا کہ "اس طرح حکومتیں گرتی ہیں۔" ایک طرف امریکہ ایران کو دھمکیاں دے رہا ہے اور دوسری طرف مشی گن، میری لینڈ، جارجیا، کیلیفورنیا، اور الاباما میں بجلی کی بندش جاری ہے، کچھ علاقوں میں 4 گھنٹے سے زیادہ کی بندش ہے۔