قومی کرکٹر کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔ دو روز قبل قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے تھے۔ حارث رؤف کے پی سی بی نے فوری طور پر مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے، اب ان کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق پیسر کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں کھچاؤ آیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ٹرائی نیشن سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک مکمل صحتیاب ہو جائیں گے اور میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ
لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران حارث رؤف انجرڈ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی میچز کی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ حارث رؤف کو اپنے چھٹے اوور میں بولنگ تکلیف محسوس ہوئی اور درد اس قدر شدید ہوا کہ پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
میچ کے دوران بولنگ کرنے پر سینے اور پیٹ کے پٹھوں کے بائیں جانب شدید درد ہوا۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ڈریسنگ روم کردیا گیا۔