Jang News:
2025-04-13@15:25:16 GMT

16 ممالک جانیوالے 47 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

16 ممالک جانیوالے 47 مسافر کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ

کراچی ائیرپورٹ —فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک جاتے ہوئے مختلف وجوہات پر 47 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ 

برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے، جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹ ویزے پر برطانیہ جانے والی طالبہ سمیت 2 نوجوان طلبہ کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ممالک سے مزید 100 پاکستان بے دخل، 17 گرفتار

سعودی عرب، کینیڈا، امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 100 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے سی وزٹ ویزے کے 1، ترکی میں فیسٹیول نمائش کے لیے ویزے پر جانے والے شخص کو ایونٹ سے تعلق نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ سعودیہ کے 19 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہے۔ 

سعودی عرب میں ورک ویزے پر جانے والے 2 افراد کو بلیک لسٹ ہونے پر پرواز سے روک دیا گیا، مالدیپ اور لائبیریا کے آن آرائیول ویزے کے 2 مسافروں کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔

جنوبی افریقا میں رہائشی پرمٹ پر 1 مسافر کو آئی ڈی کے بغیر سفر کرنے پر اُتارا گیا، قطر میں ورک ویزے کے 1 اور ویزا آن آرائیول کے 3، عمان میں فیملی وزٹ کے 2، گیانا میں ملازمت کے ویزے پر 2، گھانا میں ٹورسٹ ویزے پر 2، تنزانیہ اور ملاوی میں ٹورسٹ ویزے پر 2، ملاوی کے ورک پرمٹ پر 2، تھائی لینڈ میں ٹورسٹ ویزے پر 3، ملائشیا اور انڈونیشیا میں ٹورسٹ ویزے پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں ٹورسٹ ویزے پر کر دیا گیا ایئر پورٹ ویزے پر 2 آف لوڈ

پڑھیں:

پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی


کراچی میں 2020 کے پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ممتاز بینکار ظفر مسعود نے کتاب "سیٹ ون سی" تحریر کردی، جس میں انہوں نے کراچی میں فضائی حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے کے بعد کے تجربات بیان کیے ہیں۔

ممتاز بینکار ظفر مسعود کی کتاب "سیٹ ون سی" کی کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی، ظفر مسعود نے کتاب میں انسانی زندگیوں میں حادثات کے تجربات و اثرات، عزم و ہمت پر آب بیتی لکھی۔

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ، سال مکمل، حتمی رپورٹ تکمیل کے مرحلے میں داخل

کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے ) کے طیارے پی کے 8303 کے حادثے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔

ظفر مسعود نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت کو ایک زاویے سے نہ دیکھیں اس کے کئی پہلو ہیں، کسی حادثے سے گزرنے کے بعد اسے نظر انداز نہ کریں، آپ مضبوط بھی ہوں مدد ضرور لیں۔

انہوں نے کہا کہ قسمت اور امید اہم ہیں لیکن ٹراما سے نکلنے کیلئے مثبت اقدامات اختیار کریں، اپنی ذمہ داریوں کو اقدار اور روایات کی وجہ سے نظر انداز نہ کریں۔

حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک اور مسافر زبیر نے بتایا کہ یقین نہیں آتا کہ حادثے کے بعد اسپتال بھی پیدل چل کر پہنچا، آج بھی جہاز کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے پر دل دہل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، جن میں ایک ظفر مسعود اور دوسرا مسافر زبیر شامل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 60 سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ، 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم
  • دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی
  • کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ