سعودی عرب،یواے ای سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ممالک سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے جن میں سے 17 پاکستانیوں کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا ۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ آذربائیجان سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام پر 1، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو واپس بھیجا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر 1، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا۔ جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سے مزید 12 افراد کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔
سری لنکا میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون ، بندر کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افراد کو
پڑھیں:
چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا کو افتتاحی میچ میں چہرے پر گیند لگنے کے بعد بھارتی میڈیا اور فینز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے کچھ اینکرز اور مداحوں نے بےتُکی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب لگائی گئی نئی ایل ای ڈی لائٹس وجہ سے گیند کرکٹر کے چہرے پر لگی، اس لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی کے میچز وہاں سے منتقل کرے۔
یہ پہلا واقعہ نہیں کہ لائٹس کی روشنی کے باعث گیند کھلاڑی کو دیکھائی نہ دی ہو، ایسا دنیا بھر کے اسٹیڈیم میں واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن بھارتی میڈیا اور مداح پاکستان کیساتھ بغض میں پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایونٹ کی میزبانی کو پاکستان سے چھینا جاسکے۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل
قبل ازیں چیمپئینز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کے بعد پاکستان میں اسٹیڈیمز اَپ گریڈیشن کو لیکر منفی خبریں پھیلانا شروع کی تھیں تاہم اسٹیڈیمز کی بروقت تکمیل نے بھارتی ایجنڈا خاک میں ملادیا تو اب بھارتی میڈیا بےسروپا ہتھکنڈے اپنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم میچ کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں کیوی اوپنر راچن رویندرا کے چہرے پر گیند لگ گئی، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی
پاکستانی اننگز کے 38 ویں اوور میں مائیکل بریسویل کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں انھیں یہ چوٹ لگی، جس کے بعد کرکٹر کے چہرے سے خون ٹپکنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کے معاملے پر پاکستان کو استثنیٰ، بھارت آگ بگولہ
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا صحت مند ہیں تاہم پیر کو ہونیوالے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انکی شمولیت کا فیصلہ انجری کو دیکھ کر کیا جائے گا۔