انٹرنیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو: پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ جیت لیا، نیشنل مقابلوں میں ایک کروڑ سے زائد انعامات تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 ء رنگا رنگ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ کا تیسرا اور آخری دِن سنگل لائن ، ڈبل ، ٹرپل اور چار شاہ سواروں کے فائنل مقابلوں کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ۔تین روزہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ کاانعقاد بینین ٹری پولو گراؤنڈ کینٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریکہ ، سعودی عرب ، مصر ، روس ، قطر ،کویت ،امریکہ ، ناروے اور پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تیسرے دن کے فائنل نتائج میں پاکستان نے پہلی پوزیشن ، مصر نے دوسری ، سعودی عرب تیسری ، چوتھی جنوبی افریکہ نے حاصل کی ۔9 انٹرنیشنل ٹیموں اور36 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔تیر اندازی کے مقابلوں میں پاکستان ، روس ، ترکی ، ایران اور كازاخستان کے 16 تیر انداز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ تیر اندازی کے مقابلے میں كازاخستان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن ، ترکی دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نیزہ بازی کی 9 اور تیراندازی کی 5بین الاقوامی ٹیمیں مقابلوں میں شامل رہیں ۔شاہ سواروں نے گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا جیسے شائقین کی جانب سے خو ب سراہا اورپسند کیاگیا۔ جیتنے والی ٹیموں کے گھڑ سواروں اور تیر اندازوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے گئے ۔
جبکہ فورٹریس اسٹیڈیم میں نیشنل ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں میں پہلے دن 60 ٹیمیں 260 گھڑ سواروں کا مقابلے سنگل لائن مقابلوں میں حصہ لیا۔ دوسرے روز لائن فور مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔پہلے روز سنگل مقابلوں میں مہر عمران حیدر بربانہ ، وٹوکلب ، دوسری پوزیشن رائے آصف بھولا کھرل ، ایس اے گارڈن ، تیسری پوزیشن ملک علی حسن وٹو، ذیلدار کلب اور چوتھی پوزیشن کہاوڑ ٹینٹ پیگنگ کلب نےحاصل کی ۔
دوسرے روز کے سنگل لائن نیزہ بازی مقابلوں میں پہلی پوزیشن مہر اسرار احمد نرگانہ ، دوسری پوزیشن علی بابر الپا اور تیسری پوزیشن رائے آفتاب مائنیکا، چوہدری چن محمود راندوانہ نے حاصل کی ۔
تیسرے روز سیشن آف فور کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن چوہدری سنی خان رانجھا کھرل کلب چھوکر کلاں ،دوسری پوزیشن چوہدری منور عباس کھوکھر شو لائن کلب لاہور ،تیسری پوزیشن چوہدری جواد ارشد بٹ ،الحفیظ ملک جہلم کلب نے حاصل کی ۔نیشنل ٹینٹ پیگنگ مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں میں ایک کروڑ سے زائد مالیت انعامات اور کیش پرائز تقسیم کیے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میں دو لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے ٹیم میں 2 لاکھ روپے اور ٹرافیاں ، شیلڈز اور کیش پرائزز دیئے گئے۔ فورٹریس اسٹیڈیم میں تقسیم انعامات کے وقت مہمان خصوصی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے ونر ٹیموں میں انعامات تقسم کیے اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تیسری پوزیشن دوسری پوزیشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن پوزیشن حاصل والی ٹیم حصہ لیا حاصل کی
پڑھیں:
میں پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں: محمد رضوان
ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں ملتان سلطان کی قیادت کرنے والے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا بھی کپتان ہوں۔ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹائٹل جیتے، لیگ میں بہتر سے بہتر کارکردگی کی کوشش کریں گے، بطور کپتان ہی نہیں بطور کھلاڑی بھی دباؤ ہے۔
پی ایس ایل 10 میں ہفتے کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل حتمی مشقوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کو دہرانے سے اجتناب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مداحوں کی ناراضگی اپنی جگہ درست ہے۔فینز ہم سے خفا ہیں، وہ بھی درست ہیں کہ ہم اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر سکے، تنقید کے مقابلے میں محبت زیادہ ملتی ہے۔ مداحوں کی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں،بےجا تنقید پر افسوس ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان سیکھتا ہے، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔سینئرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے جونیئرز کو سکھائیں۔اگر تنقید ہی کرتے رہے تو نفرت بڑھے گی ۔شاہد خان افریدی کے الفاظ میرے حق میں ہیں، ان کو بطور کپتان میرے پاس اختیار نہ ہونے کا سوال نہیں کرنا چاہیے تھا۔
محمد رضوان نے کہا کہ قومی سلیکشن کے حوالے سے سب جانتے ہیں، پاکستان سلیکشن کمیٹی کے اختیارات کا سب کو علم ہے، یہ بات خوش آئند ہے کہ ملتان سلطانز میں مجھے اختیارات حاصل ہیں،مجھے فخر ہے کہ میں سچ بولتا ہوں۔تعلیم حاصل نہ کرنے کا افسوس ہے توجہ کرکٹ پر ہے، مانتا ہوں کہ زیادہ اچھی انگریزی نہیں آتی۔ اگر انگریزی چاہتے ہیں تو میں پروفیسر بن جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا بطور ہیڈ کوچ مجھے بطور اوپنر کھلانے کا فیصلہ درست تھا۔کراچی کنگز ایک مضبوط ٹیم ہے،کراچی کنگز میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔کراچی کنگز اور کراچی سے محبت ہے،ملتان سلطانز کے پاس بھی اچھے کھلاڑی ہیں۔ کسی بھی ٹیم کی کارکردگی کا انحصار اس کے کمبینیشن پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے،مسلسل تین مرتبہ فائنل کھیلنا اچھی کارکردگی کی نشانی ہے۔ اس سال ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے گرم موسم پسند ہے،ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی اپنی سوچ ہے۔ علی ترین چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اچھے کھلاڑی ملیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر فرنچائز کا سوچنے کا اپنا انداز ہے،ہفتے کو ہونے والے میچ میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ اچھی کرکٹ کھیلیں تو نتائج بھی اچھے آتے ہیں،پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو فروغ دیا ہے۔پی ایس ایل میں اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں،پوری قوم کی توجہ بھی ایس ایل پر ہوتی ہے، پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ ٹیم الگ الگ ہیں۔