ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی انٹیلیجنس کی اس رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔ واشنگٹن سے امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق اس رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، لیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن نئے سرے سے جوہری پروگرام پر کام کرنے کی صلاحیتیں تباہ نہیں کرسکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی انٹیلیجنس

پڑھیں:

لاہور، پی سی ہوٹل میں انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کی تقریب

مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل ایران مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور ڈاکٹر مسعود مسعودی، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ابراہیم مراد سمیت دیگر نے  شرکت کی۔ شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد منتہا اشرف، ابراہیم حسن مراد، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے انقلاب کی کامیابیوں پر ایرانی قونصل جنرل سمیت دیگر ایرانی حکام کو مبارکباد پیش کی۔ ایرانی قونصل جنرل  مہران موحد فر نے کہا پاک ایران تعلقات کو شرپسندوں کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ مفتی عاشق حسین، ندیم پہلوان، خرم نواز گنڈا پور، سید نور، سردار بشن سنگھ، بشپ آف لاہور ندیم کامران، سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی، اسد قریشی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان:امریکی رپورٹ
  • ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی تقریب، ویڈیو رپورٹ
  • دشمن نے 100 ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ہم 1000 بنائیں گے، ایرانی صدر
  • اسرائیل رواں سال ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی اخبار
  • اسرائیل رواں سال ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے،امریکی اخبار
  • امریکہ کی استعماری ذہنیت اور غیر منصفانہ اقدامات ایران تک محدود نہیں، ایرانی وزارت خارجہ
  • ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کی خبر دینے والی خاتون صحافیوں کی سزا معاف
  • لاہور، پی سی ہوٹل میں انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کی تقریب
  • غزہ پر حملہ کیا تو اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا؛ یمنی حوثی