لبنان نے ایران سے پروازوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بیروت: لبنانی حکام نے ایران سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے۔
اس سے قبل ایران سے بیروت جانے والی پروازوں پر 18 فروری تک کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
صدراتی ترجمان نجات شرف الدین کے مطابق، "وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران سے پروازوں کی معطلی کے دورانیے میں مزید توسیع کریں۔" تاہم، پروازوں کی بحالی کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔
امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایرانی پروازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے بعد لبنان نے دو ایرانی پروازوں کو بیروت لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ ایران سے ہتھیار لانے کے لیے بیروت ایئرپورٹ استعمال کرتی ہے، تاہم حزب اللہ اور لبنانی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
پابندی کے خلاف حزب اللہ کے حامیوں نے بیروت ایئرپورٹ جانے والی سڑک بلاک کر دی اور شدید احتجاج کیا جبکہ لبنانی حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بند نہ ہونے دیں اور سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کریں۔
لبنان کے وزیر خارجہ کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ایران میں پھنسے ہوئے لبنانی مسافروں کی واپسی کو یقینی بنائیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروازوں کی جانے والی ایران سے
پڑھیں: