لاہور:

ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں آف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی۔ غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے، سزا ہمیں دی جا رہی ہے ۔

اس موقع پر ایئرلائنا نتظامیہ اور عمرہ زائرین کے درمیان تکرار بھی ہوئی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آف لوڈ

پڑھیں:

لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے اتارنےکی وجہ سامنے آگئی

 لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے پر زائرین کا ائیرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔سو سے زائد عمرہ زائرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کر دیا گیا ،سعودی ائیر لائن نے پولیو ویکسینیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لود کیا،آف لوڈ کیے جانے پر عمرہ زائرین کا سعودی ائیر لائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا ہے اور کہتے ہیں کہ نئی ٹکٹ خرید یں ،بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی، غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے سزا ہمیں دی جا رہی ہے ،سعودی ائیر لائن انتظامیہ کے ساتھ عمرہ زائرین کی تکرار ہوئی،سعودی ائیر لائن کے عملے نے کاونٹر سے باہر نکال دیا۔    

متعلقہ مضامین

  • پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سیکڑوں عمرہ زائرین کو سعودی عرب جانے سے روک دیاگیا
  • عمرہ زائرین کیلیے پولیو ویکسین لازمی قرار
  • عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی؛ سعودی حکومت 
  • پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی
  • سعودی ائیرلائن نے پاکستانی عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا
  • 100 سے زائد عمرہ زائرین خواتین سمیت آف لوڈ
  • لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے اتارنےکی وجہ سامنے آگئی
  • پولیو ویکسی نیشن، کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث 100سے زائد عمرہ زائرین آف لوڈ
  • حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویکسین سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنیکا انکشاف، ڈاکٹر سمیت3 ملزمان گرفتار