پاراچنار(نیوزڈیسک) پارا چنار میں حالات درست ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ۔ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے میں فروخت جاری جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روک دیئے گئے جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ۔ پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ۔ٹرانسپورٹ تنظیموں اور شہری عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ قافلے میں پیٹرول اور ڈیزل کے ٹینکرز کو شامل کر کے بحران کا فوری حل نکالا جائے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔
سعودی عرب،یواے ای سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیٹرول اور ڈیزل

پڑھیں:

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ  نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ 

سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ  نے اپنے ویڈیو پیغام  میں کہا کہ مرکزی کریانہ  ایسوسی ایشن پنجاب  چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے،  4 روپے کا  ،75مائیکرون کے بیگ  پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف تین روپے بڑھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو لاہور میں پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، پنجاب حکومت اور ایف بھی آر سے کئی بار مذاکرات کئے مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔

متعلقہ مضامین

  • بدین ،ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی،کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا
  • گندم کی قیمت میں کمی کا فیصلہ، ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ؟
  • پشاور : 100 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
  • 14 فروری سے پنجاب بھرمیں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • 23 ارب سے زائد کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش
  • امریکا میں 23 ارب کا ہوٹل صرف 2700 روپے میں فروخت کیلئے پیش
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نےکرائے بڑھا دیئے
  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
  • کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان