ایئرپورٹس پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ، پی سی ون پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا، دونوں ایئرپورٹس پر پروازیں کنٹرول کرنے کے لیے جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگائے جا چکے ہیں، نئے سسٹم لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئرپورٹس پر
پڑھیں:
کرکٹ میچز کے دوران کراچی کے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری جبکہ آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
شہر قائد میں ان اہم ایونٹس کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل سروس روڈ پر گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکتے ہیں۔
ملینیم سے آنے والے شہریوں کو اسٹیڈیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیوٹاؤن سے آنے والے شہریوں کو اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز : ٹریفک پلان جاری
اس کے علاوہ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ منع ہوگا۔
کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں اور اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو صرف اوپر بتائے گئے پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارکنگ ٹریفک چیمیئنز ٹرافی 2025 سہ فریقی سیریز کراچی کرکٹ