Daily Ausaf:
2025-02-13@13:52:50 GMT

امریکی بحریہ کا طیارہ دوران لینڈنگ گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکی بحریہ کا طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران شیلٹر آئی لینڈ کے قریب سان ڈیاگو بے میں گر کر تباہ ہو گیا۔یو ایس نیوی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ EA-18G Growler ایف 18 سپر ہارنٹ کی ایک قسم ہے۔ یہ طیارہ الیکٹرانک اٹیک اسکواڈرن (VAQ) 135 کا حصہ تھا۔ جو ریاست واشنگٹن کے نیول ائیر اسٹیشن Whidbey Island پر تعینات تھا۔

واقعہ صبح 10:15 بجے کے قریب 1561 شیلٹر آئی لینڈ کونا کوئی سان ڈیاگو ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں ہل کرسٹ کے یو سی سان ڈیاگو میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ بحفاظت ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے اور صرف ایک منٹ تک پانی میں رہنے کے بعد انہیں مچھلی پکڑنے والے ایک جہاز نے بچا لیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشننیول بیس Coronado نے ایک ہنگامی آپریشن سینٹر قائم کیا ہے اور جائے حادثہ کا جائزہ اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

امریکا میں ایک ماہ کے اندر پیش آنیوالے فضائی حادثات
11 افروری کو ایریزونا ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکراگئے۔حادثہ ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں ایک نجی جیٹ طیارہ رن وے پر کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جیٹ طیارے کا پائلٹ ہلاک اور متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ ۔ 3 فروری کو ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پرواز کو فوری طور پر خالی کروانا پڑا۔ یکم فروری کو فلڈیلفیا میں روزویلٹ مال کے قریب لیر جیٹ 55 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ طیارہ اسپرنگ فیلڈ برینسن نیشنل ایئرپورٹ جا رہا تھا۔ 30 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی ایئرلائنز کے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں طیارے فضا میں ٹکرا کردریا میں جا گرے اور حادثے میں تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے۔

خشک سالی کا خدشہ، پنجاب بھر میں نماز استسقاء ادا کرنیکا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

کثیر القومی مشق امن 2025: عالمی بحری افواج کی بھرپور شرکت کے ساتھ اختتام

 

کراچی: کثیر القومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی میزبانی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک نے اپنے بحری جہازوں، طیاروں، اسپیشل فورسز اور دیگر افواج کے ساتھ حصہ لیا۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاک بحریہ اور دیگر غیر ملکی افواج نے امن فارمیشن کا زبردست مظاہرہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، جس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان، سفیر اور دفاعی افسران بھی موجود تھے۔

مشق کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کے علاوہ پاکستان نیوی اور ایئر فورس کے طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا گیا۔ اس کے بعد بحری جہازوں نے مین اینڈ چیئر شپ کا مظاہرہ کیا، جو عالمی بحری سلامتی کے عزم کا اظہار تھا۔

مہمان خصوصی نے امن 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور عالمی بحری افواج کے ساتھ تعاون کے عزم کو سراہا۔ امن ڈائیلاگ کے دوران دنیا بھر سے آنے والے رہنماؤں نے بحری مسائل پر گہرائی سے بات چیت کی اور مشترکہ تعاون کے لیے لائحہ عمل تیار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • روسی جہاز کی اطلاع پر جاپانی بحریہ الرٹ
  • امریکا : ایک اور طیارہ حادثے کا شکار‘ ایک مسافر ہلاک
  • کثیر القومی مشق امن 2025: عالمی بحری افواج کی بھرپور شرکت کے ساتھ اختتام
  • ایریزونا: ایئر پورٹ پر دو چھوٹے طیاروں میں تصادم، ایک شخص ہلاک
  • نازش جہانگیر کراچی طیارہ حادثے میں کیسے بال بال بچ گئیں؟ حیران کن انکشاف
  • امریکا میں پھر مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
  • امریکی گلوکار کا طیارہ رن وے پر کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، 1 شخص ہلاک
  • کراچی ماڈل کالونی میں حادثہ کا شکار طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا، نازش جہانگیر کا انکشاف
  • کراچی ماڈل کالونی میں گرنے والے طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا: نازش جہانگیر کا انکشاف