Jang News:
2025-02-20@11:50:32 GMT

سکرنڈ، پولیس حراست میں جاں بحق ملزم پر تشدد کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

سکرنڈ، پولیس حراست میں جاں بحق ملزم پر تشدد کی تصدیق

فائل فوٹو

سکرنڈ میں پولیس حراست میں جاں بحق ملزم نواز زرداری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر چھڑی سے ضربیں لگائی گئی، ملزم کے جسم کے مختلف اعضا روہڑی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ملزم 2 روز قبل سکرنڈ پولیس حراست میں تشدد سے جاں بحق ہوا تھا، مقدمے میں سکرنڈ تھانے کا ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد پھلپوٹو کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

کچھ روز قبل سکرنڈ کے قریب گاڑی لوٹنے کے الزام میں پولیس نے ملزم نواز زرداری کو گرفتار کیا تھا، ملزم پولیس لاک اپ میں مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

ملزم کے ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ نواز زرداری کو پولیس نے تشدد سے مارا ہے، واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ سامنے آگئی

نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی کر کے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے منتقل کردی تھی اور8 سے 10روز کے بعد ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک میڈیسن ،خیبرمیڈیکل کالج پشاور سے رپورٹ موصول ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق معروف ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ کوکین، نیند اور ٹینشن کی گولیاں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ شراب نوشی وغیرہ سے بھی ہوئی ہے، اس طرح 6 مختلف قسم کے ڈرگس کا استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول چھڑک کر مصطفیٰ سے کہا ڈگی و شیشے کھلے ہیں، ہمت ہے تو بھاگ جاؤ: ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات
  • اسلام آباد پولیس کیساتھ بدسلوکی، خیبرپختونخوا کا ایم پی اے اور گارڈز زیر حراست
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ، جسم پر سرخ نشانات
  • اسلام آباد :بائیکیا رائیڈر  سےگالم گلوچ اور تشدد  کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج
  • گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا،وفاقی وزیر کی ثالثی کی کوشش
  • گاڑی روکنے پر لیگی ایم پی اے کا ساتھیوں کے ہمراہ ایس ایچ او سنگجانی پر تشدد، پولیس نے حراست میں لے لیا
  • مصطفیٰ قتل کیس، ملزم ارمغان کے گھر میں شیر کے 3 بچے موجود
  • ٹک ٹاکر کی موت کی وجہ سامنے آگئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: شہری کی غیرقانونی حراست کے کیس میں آئی جی سے رپورٹ طلب