صارم زیادتی قتل کیس: پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
صارم : فوٹو فائل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔
نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے، کیمیکل ایگزیمنیشن آخری امید ہے، ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نموںوں سے مماثلت نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ 7 سالہ صارم 7 جنوری کو بلال کالونی نارتھ کراچی سے لاپتا ہوا تھا اور اگلے روز اس کی لاش اپارٹمنٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آج بھی قاتل ڈمپر نے کراچی میں 3 جانیں لے لیں
’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہیں ڈمپر نے ٹکر مار دی۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔
کراچی: 24 گھنٹے میں ڈمپرز نے 5 شہریوں کی جان لے لیکراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو بھی 2 مختلف حادثات میں کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔