گوجرانوالہ، مفرور اشتہاری مجرم 14 سال بعد وطن واپسی پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
گوجرانوالہ میں قتل کے مفرور اشتہاری مجرم کو 14 سال بعد وطن واپسی پر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بدر منیر کو ناروے سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتارکیا گیا۔
مجرم کا نام پرویژنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ میں شامل تھا اسے ایئرپورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران پکڑا گیا۔
بدر منیر نے 2011 میں گجرات عدالت پیشی پر آئے ملزم سرخاں محمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
مجرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
نوشہروفیروز سے جی ڈی اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی—فائل فوٹونوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر غلام مرتضیٰ جتوئی اور دیگر پر مقدمہ درج ہے۔