2025-03-12@15:11:09 GMT
تلاش کی گنتی: 3390
«اپنے نوعمروں»:
(نئی خبر)
ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے، نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پچ کے بھروسے نہیں، اپنی پرفارمنس کے ساتھ کھیلتی ہے۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا اور چائے پی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل کارآمد ہے تبھی تو ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہو رہے ہیں۔راجیو...
عیدالفطر 2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے پیش نظر پاکستانی 29 مارچ تا 6 اپریل یعنی 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 31 مارچ کو عید الفطر کی متوقع تاریخ ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کی وجہ سے یہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔ ممکنہ تعطیلات کا شیڈول عید الفطر کی عام تعطیلات عام طور پر 3 دن تک رہتی ہیں۔ اگر...

بنوں کینٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، تمام 16 دہشتگرد ہلاک اور 5 جوان شہید ہوئے: آئی ایس پی آر
سٹی42: پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے سراغ لگایا ہے ک کل بنوں کینٹ پر ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کی ہدایات افغانستان سے دی گئیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے رات کے اندھیرے میں کئے گئے اس حملے میں شریک تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے حملے کو مکمل ناکام بنا دیا۔ چار خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سکیورٹی توڑنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تو انہوں نے مایوسی کے عالم میں اپنی بارود سے بھری گاڑیاں بنوں کینٹ کی حفاظتی دیواروں سے ٹکرا دیں جس کے نتیجے میں ایک سویلین رہائشی گھر...
پراپرٹی ڈویلپر عمران ایگرا کا کہنا ہے کہ موجودہ معاہدے کے تحت نیویارک شہر کی انتظامیہ 2026 کے وسط تک کرایہ ادا کرتی رہے گی، حالانکہ وہ جون تک ہوٹل میں تارکین وطن کی پناہ گاہ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے معروف شہر نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی مہاجرین کی پناہ گاہ میں تبدیلی کی وجہ بننے والی منافع بخش لیز ختم ہونے کے قریب ہے، لیکن کئی آپشنز موجود ہیں اور دلچسپی رکھنے والی پارٹیز انتظار کر رہی ہیں، پاکستان کے مفادات محفوظ نظر آتے ہیں تاہم، اس جائیداد کا طویل مدتی مستقبل ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیویارک کے پراپرٹی کے ماہرین...
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مارچ 2025ء)آسٹریلیا میں انسانی ہمدردی اور خدمت خلق کا جذبہ ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے، اور حالیہ شدید طوفان کے پیش منظر "ہمیونٹی فرسٹ آسٹریلیا" کے نوجوانوں نے اس کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ جب برسبین اور اس کے ملحقہ علاقوں میں طوفان اور سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا تھا، تو نوجوانوں نے ملک کی خوبصورتی کو حقیقت میں بدلتے ہوئے اپنی خدمات کو پیش کیا۔ کمیونٹی کی جانب سے نوجوانوں کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والا جذبہ موجود ہے۔ ان نوجوانوں نے اپنی محنت، عزم اور لگن کے ساتھ ریت کے بورے بھرنے کا کام شروع کیا، تاکہ شہریوں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت فری پلاٹ سکیم کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں. اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20 روپے اور آج 100 روپے ہے، گھی 350 سے 500 روپے کلو ہے، 70 سے 80 فیصد منہگائی ہوئی ہے کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معشیت کی وجہ سے معاشرہ بگڑ رہا ہے، ہمارے ہاں نوکریاں بلکل ختم ہو گئی...
لندن(ویب ڈیسک )گاڑیوں کی مشہور کمپنی رولز روئس نے اپنی نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی ہے۔ عرب ویلز کے مطابق پیر کو رولز روئس نے اپنی نئی رولز روئس بلیک بیج سپیکٹر متعارف کروائی جو کہ کمپنی کی سب سے تیز اور لگژری گاڑی ہے۔ اس میں ڈوئل موٹر سیٹپ نصب ہے جو 659 ہارس پاور اور 1075 نیوٹن میٹر ٹورک پیدا کرتی ہے۔ لیک بیج نے اپنی چیسس کو ری ڈیزائن کیا ہے جبکہ بہترین ہینڈلنگ کے لیے اس میں اضافی موٹر بھی نصب ہے۔ رولز روئس موٹر کارز کے سی ای او کرس براؤنریج نے اس کار کو اپنی پاور اور مقصد کی علامت قرار دیا ہے۔ اس نئی سپیکٹر...
ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
آج کے ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ ہم جاگتے ہی سب سے پہلے فون چیک کرتے ہیں اور سونے سے پہلے بھی اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مسلسل فون استعمال کرنے سے آپ کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگر آپ صرف 72 گھنٹوں کے لیے فون کا استعمال محدود کر دیں تو یہ آپ کے دماغی سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔ تحقیق کیا کہتی ہے؟ جرمنی کی ہائیڈلبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولون کے ماہرین نے 18 سے 30 سال کی عمر کے 25 نوجوانوں پر ایک تجربہ کیا۔ ان شرکاء کو...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایونٹس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے آئی سی سی ایونٹس میں 12 میچز کھیل کر 5 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ رچن ویندرا نے چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار سنچری جڑی ہے۔ اس سے پہلے کین ولیمسن اور نیتھن ایسٹل نے نیوزی لینڈ کی جانب سے آئی سی سی ایونٹس میں 3، 3 سنچریاں بنا چکے ہیں۔ خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ مزیدپڑھیں:مسیحی برادری کےروزوں کاآغاز
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی ایک لمبے عرصے بعد بیرون ملک سے اپنے آبائی علاقے پہنچ گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے آبائی علاقے میں اپنے رشتہ داروں اور سرکاری اسکول میں طالبات سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کیوں آئیں؟ پولیس کے مطابق ملالہ یوسف زئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے شانگلہ کے علاقے برکنہ پہنچیں، جس کے لیے پہلے سے انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر پورے علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ان کے والد ضیا الدین بھی تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا...
سندھی موسیقی کے لیے اپنی آدھی زندگی وقف کرنے والی نامور سندھی لوک گلوکارہ اور موسیقار ثمینہ کنول گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔ کنول کا پھول کہلانے والی لوک گلوگارہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گلوکارہ ثمینہ کنول شدید بیمار ہیں اور علاج کے لیے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ان کی علالت کا نوٹس لیا اور فوری مدد کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق، ثمینہ کنول کے لیے محکمہ ثقافت کی جانب سے سالانہ وظیفہ بھی مقرر ہے اور اب تک انہیں 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ معروف گلوکارہ نے...
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا ہےکہ اگر امریکہ واقعی فینٹانل کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر اپنے خدشات کو حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مشاورت کرنی چاہئے۔ بد ھ کے روز تر جمان سے یو میہ پر یس کا نفرنس میں ایک صحافی نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے معاملے کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے امریکہ کو چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے سے متعلق پوچھا۔ترجمان نے کہا کہ چین نے اس حوا لے سے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور جائز اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ...
ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز شانگلہ(آئی پی ایس ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے گاں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا الدین یوسفزئی اور والدہ بھی ساتھ تھیں، ملالہ یوسفزئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں،رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ڈی آئی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ نے یتیم بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ بھی کیا، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئیں۔
—فائل فوٹو اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم سی آر 9 پر مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔اپر کوہستان حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ اپر کوہستان: گاڑی کھائی میں گر گئی، 24 افراد جاں بحق اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں گاڑی... پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشیں داسو اسپتال منتقل کر دیں گئی ہیںزخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے منگل کی رات کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کئی ایسے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو انہوں نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالنے کے پہلے 6 ہفتوں میں شروع کیے تھے، تاہم ان کے بہت سے تبصروں میں غلط اور گمراہ کن معلومات شامل تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے امیگریشن کریک ڈاؤن سے متعلق تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنیوالوں کی تعداد اب تک کا سب سے کم ریکارڈ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے اظہار تشکر، کیا پاک-امریکا سیکیورٹی تعلقات بحال ہونے جارہے ہیں؟ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق صدر ٹرمپ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے دلیر سپاہیوں نے دلیری اور جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ صدر مملکت نے حملے کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کے خاتمے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر آصف زرداری نے شہداء کے...
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟ View this post on Instagram A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) شمعون عباسی کا کہنا تھا...
بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان وطن پر قربان ہوئے: آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے باہر مقیم ایک اہم پراپرٹی ٹائیکون نے مبینہ طور پر جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک پیغام بھیج کر وزیر داخلہ محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں انصار عباسی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ " ٹائیکون کا پیغام بشریٰ بی بی کو بھی پہنچایا گیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں ہی جانتے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے قربت کے حوالے سے معروف محسن نقوی پس پردہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سہولت فراہم کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان، محسن نقوی...
نئی دہلی (نیوزڈیسک)بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی ہے اور وہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار غلطیاں کرتے ہیں۔’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کی کمی کا اعتراف کیا۔امیتابھ بچن کی عمر 82 برس ہے اور انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اسٹار مانا جاتا ہے، انہوں نے درجنوں بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔ امیتابھ بچن زائد العمری کے باوجود فلموں میں نظر آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اپنی یادداشت کم ہوجانے کا اعتراف کیا اور لکھا کہ وہ غلطیاں کرنے پر...
ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و ستم کا ہر ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل...
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے...
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے کہاکہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی ﷺکے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔انتظامیہ نے مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے لئے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں تاکہ بیرونی صحن میں جگہ ملنے کی صورت میں اپنی جائے نماز بچھا کرنماز ادا...
(گزشتہ سے پیوستہ) فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی ننھے معصوموں،نہتے مجاہدوں اور بظاہر کمزور و ناتواں لوگوں نے تاریخ کے بڑے بڑے جابر سرداروں، سرمایہ داروں اور نظام ظلم و جہل کے علمبرداروں کا سرتکبر سے خاک میں ملا دیا اور اسلامی انقلاب کا سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ منور ہو گیا۔ اللہ نے قرآن کو ’’کتاب فرقان‘‘کہا ہے اور اس نے ’’یوم بدر‘‘کو ’’یوم فرقان‘‘قرار دیا ہے۔ یعنی حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والا دن، حق و باطل کے درمیان ہونے والی کشمکش میں دونوں قوتوں کو پہچاننے کا دن۔ قرآن کی نظر میں اہل ایمان کے لئے کشمکش کی اصل...
پاکستان اور پھر لندن میں عرصہ دراز تک جرنلزم سے منسلک رہنے والے ہمارے ساتھی وقار زیدی پچھلے سال جوانی میں ہی سب کو چھوڑ کر وہاں چلے گئے جہاں سے کوئی کبھی واپس نہیں آتا بیوہ سمیت چھوٹے چھوٹے تین بچے رہ گئے ہیں جنازے اور تدفین پر جہاں عزیز واقارب آئے وہاں صحافیوں کی بھی خاصی تعداد نے شمولیت اختیار کی میرے نزدیک صحافی ہی صحافیوں کی برداری ہوتے ہیں جنہیں خوشی اور غمی میں اپنے ساتھیوں کی ایسے موقعوں پر سب سے پہلے بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیئے۔ برطانیہ میں ایک میت کی مقامی قبرستان میں تدفین کے لئے ایک اندازے کے مطابق تین ہزار پونڈز یا تقریباً دس لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے اور...
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کو اسی ماہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں مفت پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور...
لاہور(نیوز ڈیسک)تین مرلہ فری پلاٹ اسکیم بارے وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارچ تک پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور اداکار وجے ورما جو جلد ہی اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے جا رہی تھی اب ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ معروف جوڑے نے اپنے تعلقات کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دونوں اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا...
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل ہی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔ یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے...
بالی ووڈ میں ان دنوں مشہور جوڑیوں کے درمیان طلاق اور علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیںِ، ایسے میں بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی افواہیں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے، جس نے مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔ کیا یہ جوڑی واقعی ایک دوسرے سے الگ ہوگئی ہے؟ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی محبت کی کہانی بالی ووڈ کی سب سے پیاری کہانیوں میں سے ایک تھی۔ دونوں نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لسٹ اسٹوری 2‘ میں ایک ساتھ کام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فی الوقت پاکستان سے باہر مقیم ایک اہم پراپرٹی ٹائیکون نے مبینہ طور پر جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ایک پیغام بھیج کر وزیر داخلہ محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ٹائیکون کا پیغام بشریٰ بی بی کو بھی پہنچایا گیا تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں ہی جانتے ہیں کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے قربت کے حوالے سے معروف محسن نقوی پس پردہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سہولت فراہم کرتے رہے ہیں۔ اس کے باوجود عمران خان محسن نقوی پر تنقید کر رہے ہیں، اور حالیہ سرکاری ملاقاتوں کے دوران محسن نقوی کیساتھ گرمجوشی کا اظہار...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ بہت زیادہ فراخدلی سے مالامال ہیں۔ آپ اب پہاڑوں کو پگھلنے یا آتش فشاں کے خطرات کے بارے میں فکر نہیں کرتے، آپ اپنے وژن، اپنے ذاتی مقاصد اور اپنے ذاتی راستے میں اتنے مصروف ہیں کہ دوڑ صرف آپ کےلیے ایک اور چلنے کا راستہ ہے۔ کیونکہ آپ کے خیال میں آپ نے زندگی میں پہلے ہی جیت حاصل کرلی ہے۔ واہ! کیا احساس ہے! طویل مدتی منصوبے بنائیں، اور سب کچھ سونے میں بدلنے کےلیے جاری رکھیں۔ ذمے داری کے احساس اور بہت سے عملی، محسوس کرنے والے اقدامات کے ساتھ اور تھوڑا سا ایمان کے ساتھ آپ آسمان میں اتنی ہی تیزی سے اڑ سکتے ہیں جتنا آپ تصور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 3 مرلہ فری پلاٹ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی( پھاٹا) کے ڈی جی نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی۔ فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیتے ہوئے ان اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی...
محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے، شاداب خان نائب کپتان مقرر عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کی اسکواڈز میں شمولیت ہوئی...
اپنے ایک جاری بیان میں حسن عز الدین کا کہنا تھا کہ صیہونی جارحیت کے خلاف حکومت کی کوتاہی یا سستی کے باعث عوام کو خود قابضین کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی "حسن عز الدین" نے کہا کہ دشمن آج بھی اپنی جارحیت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ دشمن نے جنوبی لبنان میں ایک نجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار حزب الله کے رکن "خضر ھاشم" شہید ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی مانیٹرنگ کمیٹی اور لبنانی حکومت کی توجہ دلاتے ہیں کہ وہ ہماری قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کو رکوائیں۔ انہوں نے اس صیہونی جارحیت پر...
لاہور: پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی، رابری، نقب زنی اور وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ برائے برآمدگی مال مسروقہ اور اسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھی، نامعلوم...
ایک دنیا جیکی شیروف کی دیوانی تھی لیکن اپنے جگو دادا کسی ایک کے دیوانے تھے اور ایسے کہ اپنی دل کی بات انھیں ڈھنگ سے کہہ بھی نہ پائے۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جیکی شیروف اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے تھے لیکن اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ جیکی شیروف کی اس یک طرفہ محبت کا یہ عالم تھا کہ انھوں نے اپنے والد جن سے وہ کوئی بھی بات کرنے گھبراتے تھے۔ اُنھیں اداکارہ کے بارے میں بتادیا تھا۔ 'کافی ود کرن کے سیزن 5' میں جیکی شیروف نے بتایا کہ مجھے آج بھی نہیں معلوم کہ میں نے کیسے اپنے والد سے شادی کی بات کرلی تھی۔ جیکی شیروف نے بتایا کہ...
آسٹریلیا کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارتی بلے باز کے ایل راہل اس وقت غصے میں آگئے جب ویرات کوہلی نے جارحانہ کھیلنے کی خاطر اپنی سینچری کی پرواہ نہ کی 84 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا بھارت کی بیٹنگ کے 40 ویں اوور کے اختتام پر راہول نے ڈرنکس کے وقفے کے دوران ویرات کوہلی کے ساتھ بات کی تھی۔ ان کی باڈی لینگویج سے اندازہ ہوتا تھا کہ وہ کوہلی کو آخر تک بیٹنگ کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کو 60 گیندوں پر 65 رنز درکار تھے جب راہل نے فیصلہ کیا کہ وہ...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک برس سے بھی کم عرصے میں اپنا نیا آئی پیڈ ایئر لانچ کر دیا۔ پیش کی جانے والی نئی اپ ڈیٹ میں گزشتہ مئی میں ریلیز کی گئی ایم 2 چِپ کو ایم 3 سے بدلا گیا ہے۔ ایپل کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ چِپ ایم 2 سے کتنی تیز ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب س یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم 3 ورژن چِپ، 2022 میں ریلیز ہونے والے ایم 1 ورژن کے مقابلے میں دُگنی رفتار رکھتی ہے۔ (تصویر: ایپل) اس کے علاوہ تقریباً ہر چیز نئے آئی پیڈ کی ویسی ہی ہے جیسی پچھلے ورژن کی تھی۔ یہ آئی پیڈ دو مختلف سائز (11 اور 13...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟ ویرات کوہلی نے...
اس سے قبل سنبھل کی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی نے عرضی داخل کر ماہِ رمضان کے پیش نظر سنبھل کی جامع مسجد کی صفائی کی اجازت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سنبھل جامع مسجد سے متعلق تنازعہ میں آج الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی پر سماعت کی۔ اس دوران اس کے ایک حکم میں کچھ ایسا لکھا گیا ہے جس نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔ دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل واقع شاہی جامع مسجد سے متعلق سفیدی اور صفائی کے مطالبہ والی عرضی پر آج سماعت کی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں سنبھل مسجد کی جگہ "متنازعہ ڈھانچہ" لکھا۔ اب مسجد کمیٹی کی عرضی پر آئندہ 10 مارچ کو سماعت ہوگی۔...
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں یتیم اور مستحق بچوں کو عید کی خریداری کرائی گئی۔5 روز تک 2400 بچوں کو 6 ہزار روپے کی شاپنگ کے ساتھ 500 روپے عیدی بھی دی جا رہی ہے۔ الخدمت کی جانب سے گلشن اقبال میں واقع نجی شاپنگ مال سے 2400 بچوں کو شاپنگ کروانے کی 5 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی اور دیگر کے ہمراہ بچوں کی شاپنگ کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جنہوں نے ایک مقدس مقصد کےلئے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کو...
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹینڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دبئی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 265 رنز کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کر کے آئی سی سی ایونٹس میں 24 بار 50+ رنز اسکور کر کے سچن ٹینڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سچن ٹینڈولکر نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بار 50+ رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ ذرائع ملازمین نے...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں نوجوان کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، نوجوان نے دوست کے ساتھ ملکر اپنے اغوا کا ڈراما رچا کر گھر والوں سے دو کروڑ روپے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس نے 12 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس کو عبدالرحمان نامی شہری کی جانب سے بیٹے کے اغوا کی درخواست موصول ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی بازیابی کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور خصوصی ٹیم نے چند ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا،درخواست گزار کے بیٹے کو اغوا کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا بیٹا خود ہی تھا ...
بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے آگے کراس لگا دیا: عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابر اور شاہین کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے ناموں کے آگے کراس لگا دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن کامیابی کیلئے پلیئرز سے لے کر بورڈ کے سربراہ کے تقرر تک فیصلوں میں تسلسل ضروری ہے، چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ...
اپنے ایک بیان میں جہاد اسلامی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ نتین یاہو کو داخلی طور پر عدالتی ٹرائل کا سامنا ہے اسلئے ممکن ہے کہ وہ اس خطرے سے اپنی جان بچانے کیلئے جنگ جاری رکھنے کی کوشش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے تہران میں نمائندے "ناصر ابو شریف" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مراحل میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی واقعے کے رونماء ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم سے جُڑی سیاسی تبدیلیوں اور جنگ بندی کے پس منظر میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں اِن خیالات کا اظہار کیا جب وہ انتفاضہ و قدس کمیٹی کے تیسرے یکجہتی اجلاس میں...
چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کپتان رہیں گے جبکہ سلمان آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شاداب خان کی بطور نائب کپتان 8 ماہ بعد قومی ٹیم واپسی ہوگئی۔محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی...
بیجنگ :امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ فینٹینا ئل اور دیگر مسائل کی بنیاد پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ منگل کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات اُٹھائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں انسداد منشیات کی سخت ترین پالیسی کو مکمل نافذ کرنےوالے ممالک میں سے ایک ہے ۔ چین اور امریکہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے وسیع اور گہری تعاون کیا ہے اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان...
ٹرنوزن: ہالینڈ میں 9 سال پرانا چوری کا کیس اس وقت حل ہو گیا جب مجرم نے اپنے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ 18 جنوری 2016 کو جنوبی ہالینڈ کے قصبے ٹرنوزن میں پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات کی، لیکن چور کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور معاملہ بند کر دیا گیا۔ تاہم، حال ہی میں 28 سالہ شخص جو اب ارنہیم میں رہائش پذیر ہے، خود اپنے آبائی علاقے میں پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مجرم اپنے...
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا راز روزانہ نہار منہ لہسن کھانا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہر صبح جاگنے کے فوراً بعد 2 لہسن کھاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ دل، خون اور مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا، "اگر مجھے نہار منہ لہسن نہ ملے تو مجھے لگتا ہے کہ میں جاگا ہی نہیں! بیرون ملک سفر کے دوران اگر مجھے لہسن نہ ملے تو میری طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے، اور میں کسی سے بات بھی نہیں کرتا"۔ بھارتی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق، ہر صبح دو...
آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہوگا کہ چور رقم یا سامان لوٹ کر لے گئے لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی انوکھی چوری کی واردات کے بارے میں بتائیں گے جس میں چور نے خود 9 سال بعد پولیس کو گرفتاری دے دی اور اعتراف جرم کر لیا۔ چوری کی واردات کا یہ انوکھا کیس 18 جنوری 2016 کا ہے، جب ایک چور نے ہالینڈ کے جنوبی قصبے ٹرنوزن میں پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ کیشئر نے چور کی تفصیلات پولیس کو فراہم کیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تاہم وہ ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی، یوں یہ کیس حل نہ ہو سکا۔ یہ...
ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی عمر کے بڑھنے سے پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ 82 سالہ اداکار نے اپنے ذاتی بلاگ میں اعتراف کیا کہ انہیں ڈائیلاگ یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور کبھی کبھار وہ رات گئے ہدایت کار کو کال کرکے دوبارہ شوٹنگ کی درخواست کرتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے لکھا، "عمر بڑھنے کے ساتھ صرف ڈائیلاگ یاد رکھنا ہی چیلنج نہیں بلکہ دیگر مشکلات بھی درپیش ہوتی ہیں، جن کا سامنا اداکاری کے دوران کرنا پڑتا ہے۔" انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ ہدایت کار سے دوبارہ موقع دینے کی گزارش کرتے ہیں۔...
لاہور میں سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے گھریلو نا چاقی اور جائیداد نے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے...
راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ نصیرآباد پولیس نے واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا۔ ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحٰہ ولی کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رائنا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ یوٹیوبرز اپنے رویے کو درست کریں، ورنہ ہمیں معلوم ہے کہ ان سے کیسے نمٹنا ہے۔ عدالت نے مشہور کامیڈین سمے رائنا کو کینیڈا میں اپنے شو انڈیا گاٹ لیٹنٹ سے متعلق متنازع بیانات دینے پر سخت ریمارکس دیے ہیں۔ یہ ریمارکس اس وقت دیے گئے جب عدالت مشہور پوڈکاسٹر رنویر الہٰ بادیہ کی درخواست سن رہی تھی، جنہوں نے پچھلے مہینے رائنا کے شو میں کچھ غیر اخلاقی اور نازیبا تبصرے کیے تھے، جس کے بعد ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ جسٹس سوریا کانت نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ یہ نوجوان خود کو حد سے...
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ انکا بیٹا کرکٹر بنے کیونکہ ماضی میں میرے خاندان نے ناانصافیوں کا سامنا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کے بیٹھے کو نیٹ میں پریکٹس سیشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو اپنے والد کی طرح کرکٹ میں انکے نقش قدم پر چلنے کی خواہش رکھتا ہے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل اپنے بیٹے کی کرکٹر بننے کی خواہش کے باوجود خاندان کیساتھ ہوئی ناانصافیوں پر بیٹے کی حوصلہ شکنی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور وہ کرکٹ کا بہت...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی جَلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی نے تاحال اپنی ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ گزشتہ دنوں صبور کی گود بھرائی کی رسم سے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اب حال ہی میں صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمسفر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔ View this post on...
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو حال ہی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مبینہ بوائے فرینڈ راہول موی کے ہمراہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا پر دونوں لو برڈز کے افیئرز کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، تاہم اب اداکارہ کی بیو کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے مقام پر فیری سے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ شہر کا رخ کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے سالگرہ منانے کے بعد بقیہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر عمر اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ انکا بیٹا کرکٹر بنے کیونکہ ماضی میں میرے خاندان نے ناانصافیوں کا سامنا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ایک ویڈیو میں مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کے بیٹھے کو نیٹ میں پریکٹس سیشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو اپنے والد کی طرح کرکٹ میں انکے نقش قدم پر چلنے کی خواہش رکھتا ہے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل اپنے بیٹے کی کرکٹر بننے کی خواہش کے باوجود خاندان کیساتھ ہوئی ناانصافیوں پر بیٹے کی حوصلہ شکنی پر مجبور ہیں۔ مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا...
جرمنی کے ممکنہ چانسلر کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی کہ امریکہ یورپ میں موجود رہے، لیکن ہمیں اپنی دفاعی حکمت عملی پر زیادہ انحصار کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" نہیں...
برلن: جرمنی کے ممکنہ چانسلر فریڈرش مرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دی۔ مرز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ٹرمپ کا رویہ غیر متوقع اور غیر مددگار تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کو جھڑک دیا اور کہا کہ وہ امریکی مدد پر زیادہ "شکر گزار" بنیں اور روس کے ساتھ امن معاہدہ کریں۔ مرز نے کہا کہ یہ محض زیلنسکی کے الفاظ پر فوری ردعمل نہیں تھا، بلکہ ایک سوچا سمجھا اقدام لگتا ہے۔ مرز نے خبردار کیا کہ...
رمضان المبارک صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ روحانی تطہیر، ذہنی نظم و ضبط اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا ایک انمول موقع ہے۔ یہ مقدس مہینہ ہمیں اپنی زندگیوں کا جائزہ لینے، اپنی عادات کو بہتر بنانے اور اپنی روح کو پاکیزہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ماہر غذائیات کے مطابق ماہِ صیام خود کو دوبارہ ترتیب دینے اور اپنی روح سے دوبارہ جڑنے کا بہترین وقت ہے۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہم اپنی ہر سرگرمی کو شعوری طور پر انجام دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رمضان سے پہلے اپنے جسم کو تیار کرنا بہت ضروری ہے، جس کے لیے لازمی ہے کہ ہم اپنی کھانے کی عادات کو...

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات شفاف ماضی میں کم لاگت پالیسی اپنائی گئی نہ حکومت مزید بجلی خریدے گی : وزیرتوانائی
اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی کی قیمتوں کو تمام...
لاہور: بھارتی عسکری تحقیقی ادارے، ڈرڈو (DRDO) کے ماہرین نے ’’روبوٹ فوج‘‘ بنانے کا منصوبہ شروع کرتے تحقیق و تجربات کا آغاز کر دیا، مقصد یہ کہ لڑائی چھڑنے پر مسلح روبوٹ میدان جنگ بھیج کر انسانی فوجیوں کی جانیں بچا لی جائیں. بھارتی افواج خود کو طاقتور بنانے کیلیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا استعمال بڑھا رہی ہیں، یوں انسانی فوجیوں سے جسمانی وذہنی دباؤ بھی کم ہو گا، عسکری روبوٹ جنگی چالیں چلنے میں بھی کمانڈروں کی مدد کریں گے. انڈین فورسز کا دعوی ہے، انسانی فوجی ختم نہیں ہوں گے بلکہ روبوٹ فوجی ہر شعبے میں ان کی مدد کریں گے، روبوٹ فوج کا منصوبہ دس تا پندرہ سال میں مکمل ہو گا. جنگی جنون...
کراچی: یوٹیوبر رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہیں پہچاننے سے انکار کیا اور پھر بولا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتا ہے۔ رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ میرے ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ ویڈیو کے ذریعے اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے کیا اس کے حوالے سے کسی کو علم نہیں، سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے،...
شہید اسلام مولانا سمیع الحق رحمہ اللہ کے جانشین میرے عزیز و محترم بھائی اور دوست مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت کی اطلاع نے ہلاکے رکھ دیا ہے، ایک لمحے کے لیے بھی اس خبر کی صداقت پر یقین نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ خود کش حملہ مولانا حامد الحق حقانی پر نہیں میرے سگے بھائی یا میرے جگر گوشوں پر ہوا ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی بہت اعلیٰ و ارفع نسبتوں کے امین تھے، وہ شیخ الحدیث مولانا عبد الحقؒ کے پوتے اور مولانا سمیع الحق شہید کے بیٹے تھے۔ ان کا جامعہ دارالعلوم حقانیہ پاکستان کی سب سے بڑی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی یونیورسٹی ہے جسے دارالعلوم دیوبند ثانی بھی کہا جاتا...
اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں بھی آئی پوڈ‘ آئی پیڈ اور آئی فون استعمال ہوتا ہے وہاں سٹیو جابز کا نام ضرور لیا جاتا ہے‘اس شخص کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت ‘ معیار اورنئے آئیڈیاز کی وجہ سے ٹیکنالوجی کا امام مانا جاتا ہے لیکن ہمارا موضوع اس وقت اس کی کام یابیوںسے زیادہ اس کا بچپن ہے‘ اسٹیو جابز 24فروری 1955کو سان فرانسیسکو میں پیدا ہوئے‘ ان کے والد عبدالفتاح جندلی تھے‘یہ شام کے مسلمان تھے جب کہ ان کی والدہ سوئس نژاد امریکن تھی اور ان کا نام جو این شبلے تھا‘ دونوں نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی‘ یہ مغربی معاشرے میں ایک عام سی بات ہے‘جو این شبلے کے...
سوشل میڈیا سائٹ پر کسی نے ویڈیو کو انتہائی نازیبا قرار دیا تو کسی نے نفرت انگیز اور خوفناک، ویڈیو کو خاص طور پر ٹرمپ کے مسیحی حامیوں نے سخت ناپسند کیا۔ ٹرمپ کے سونے کے مجسمے کو بت پرستی کی علامت کہا اور لکھا کہ یہ مجسمہ دجال کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب غزہ پٹی کے حوالے سے اپنے منصوبے کی اے آئی ویڈیو شیئر کی تو اُنہیں اپنے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ متنازع ویڈیو میں ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ پٹی میں کاک ٹیل پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، نیتن یاہو نیم برہنہ ہیں اور داڑھی والے بیلی ڈانسرز...
لبنان کے صدر جوزف عون پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: لبنان میں 2 سال کے سیاسی تعطل کے بعد نئی حکومت تشکیل عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف عون نے کہا ہے کہ وہ بیروت اور ریاض کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے منتظر ہیں۔ جنوری میں صدر منتخب ہونے کے بعد وہ اپنے اولین بیرون ملک سرکاری دورے پر پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جوزف عون نے ایکس پر شائع شدہ تبصروں میں کہا کہ ’میں آج شام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے لیے بہت امید کے ساتھ منتظر ہوں‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مستقبل کے دوروں کے لیے راہ ہموار...
زبان کا صحیح استعمال ایک فن ہے جو انسان کو موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ الفاظ کے انتخاب، جملوں کی ساخت، اور لہجے کے استعمال پر مبنی ہے۔ دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے جاننے کے لیے دیکھیے پروگرام اچھی باتیں عائشہ امجد کے ساتھ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenewws دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال عائشہ امجد فن لہجہ وی نیوز
میں شہداء کے خاندانوں سے اپنی دلی تعزیت اور زخمیوں اور ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثر ہونے والوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ "میں اپنے پیارے ملک لبنان کے ساتھ ساتھ عرب، اسلامی ممالک، دنیا کے آزاد لوگوں اور ان تمام لوگوں سے مخاطب ہوں جو ظلم کو قبول نہیں کرتے اور ظالموں کے خلاف لڑتے ہیں۔" شہید صفی الدین کی تحریر کا کچھ حصہ جو ان کی تقریر میں پیش کیا جانا تھا، لیکن... شہید صفی الدین کی تقریر کے متن کا ترجمہ اور تصویر جو صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہوئے، اسی...
امریکا کی حکومت افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑے گئے ہتھیاروں کی واپسی پر زور دے رہی ہے جبکہ طالبان ان ہتھیاروں کو مالِ غنیمت قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ امریکا نے سابقہ حکومت کو دیے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لینے کا اعلان کر دیا وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیاروں کی واپسی چاہتے ہیں۔ گزشتہ ماہ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جب افغان طالبان اپنی سالانہ پریڈ میں امریکا کے اسلحے اور گاڑیوں کی نمائش کرتے ہیں تو یہ منظر انہیں...
بیجنگ () ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کے حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی کمپنیوں سمیت چین میں موجود غیر ملکی کمپنیاں آنے والے برسوں میں چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور اپنے منافع کو بڑھانے کی خاطر مزید سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس نے گزشتہ سال 11 اکتوبر سے 23 دسمبر تک جنوبی چین میں 316 ممبر کمپنیوں کا سروے کیا اور سروے میں شامل 34 فیصد کمپنیوں کا تعلق امریکہ، 25 فیصد چائنیز مین لینڈ، 17 فیصد ہانگ کانگ اور مکاؤ، 14 فیصد کا یورپ اور 10 فیصد کا دیگر ممالک سے تھا۔ سروے...
سعید احمد : پیرس اور یورپ کے بعد پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے بھی ساڑھے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے اپنے ہی پائلٹس کے خلاف متنازع بیان داغ کر پی آئی اے کو ڈبو دیا تھا ۔ جس کے بعد پیرس، یورپ ، اور برطانیہ سمیت اہم ممالک کا فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد اسی دور حکومت میں ساڑھے چار برسوں کے وقفے کے بعد یورپ اور پھر پیرس کا کامیاب فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے ۔ اس سے قبل یورپ ، پیرس اور برطانیہ جانے کے لیے مسافروں کو ڈبل ٹکٹ ، سٹے اور...
یوسی چیئرمینوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بدلتا ہوا کراچی عوام دیکھ رہے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو مزید ترقی کی راہ میں گامزن کریں گے، کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی کو میئر کراچی کا جو منصب دیا ہے انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور یہ سارے کام بلاامتیاز و تفریق کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کے گرد گھومتی ہے اور بلدیاتی مسائل کو حل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔ شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔ واضح رہے کہ شمع محمد نے...
ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن)کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے...
کراچی: آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔ کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی. وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں. بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی. ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے. ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ عطا...
اپنے بیان میں بی این پی عوامی کے رہنماء اسرار زہری نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ حکمرانوں کی بے حسی اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑ رہی ہے۔ جو قابل تشویش ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے جھالاوان میں قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ سیاسی و سماجی قیادت کے لئے غیر محفوظ ہو...
گریمی ایوارڈ میں نامزد معروف گلوکارہ اینجی اسٹون ایک جان لیوا کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔ اینجی کی کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اینجی اسٹون کا اصل نام لاورن براؤن تھا، جو 63 سال کی عمر میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں۔ یہ واقعہ یکم مارچ کو صبح 4 بجے پیش آیا، جب وہ الاباما سے اٹلانٹا واپس جا رہی تھیں۔ ان کی گاڑی کا ایک 18 پہیوں والے ٹرک سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اینجی اسٹون کو موسیقی کی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل تھا۔ وہ اپنے ہپ ہاپ گروپ ’دی سیکوئنس‘ اور مشہور R&B...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔ ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل...
عمرکوٹ کے گاؤں جیون شاہ میں زمین کے تنازع پر کپری برادری کے ایک گروپ نے اپنے مخالف کے سیمنٹ سے بنے پکے گھر پر دھاوا بول کر اسے مسمار کردیا، سونے کے زیورات، نقدی، جانور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر ساتھ لے گئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ گاؤں ہکرو دھورو کے کنارے واقع ہے جو ایک قدرتی آبی راستہ ہے۔ واقعے کے بعد اپنے گھر کے ملبے پر بے بس اور پریشان کھڑے محمد شریف کپری، محمد اشرف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے اس گھر میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملکیت والی زمین کے ایک ٹکڑے پر...
بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز اپنے مداحوں کے ساتھ خصوصی تصاویر اور پیغام کے ساتھ کیا۔ انہوں نے سحری اور افطاری کے دوران کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ ہلکے سمندری سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’رمضان مبارک! کیسی لگ رہی ہوں؟… دن 1 سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر.. الحمدللہ! دعا میں یاد رکھئے گا۔‘‘ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) کینسر کے مرض سے لڑتی حنا خان کی یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہو گئی، اور کمنٹ سیکشن مداحوں کی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے ایک بار پھر اپنے مزاحیہ انداز سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ رمضان اسپیشل گیم شو کے دوران انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید پر ایسا طنزیہ وار کیا کہ پوری محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔ فہد مصطفیٰ کا شو نہ صرف تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے، بلکہ اس کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جو بھی اس شو کا حصہ بنتا ہے، وہ شادی کے بندھن میں بندھ جاتا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے یا فہد مصطفیٰ کی ’’رشتہ فکس‘‘ کرنے کی صلاحیت؟ یہ سوال تو ہر کسی کے ذہن میں ہے! فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں ثناء جاوید ایک بار...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی ، خیبر پختونخوا کی کارکردگی مریم نواز کی طرح محض تصویری نمائش تک محدود نہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کروانے کو کارکردگی سمجھتی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا، جس میں ایک سال کے دوران 25 مختلف شعبوں...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کردیا۔ حال ہی میں ریشم ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے جڑے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گفتگو کے دوران اپنی ایک خواہش کا ذکر کرتے ہوئے اسے اپنا خواب قرار دیا۔ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ وہ پیسے جمع کر کے ایک لنگر خانہ بنوائیں۔ ریشم نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا خواب ہے کہ وہ ایک مخصوص جگہ خرید کر ایک باقاعدہ لنگر خانہ بنوائیں جو ان کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی...